عمران عثمانی۔پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 8 ویں نمبر پر آگیا،بریکنگ نیوز۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کے بعد دلچسپ صورتحال یوں ہوئی ہے کہ پاکستان نویں نمبر سے آٹھویں نمبر پر واپس آگیا ہے، حالانکہ سیر ڈرا ہوئی ہے اور جہاں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دی تھی وہاں پاکستان نے بھی ویسٹ انڈیز کو شکست دی تو سیریز شروع ہونے سے پہلے پاکستان نویں نمبر پر تھا اور اب جب کہ ایک ایک میچ سے سیریز ڈرا ہو گئی تو ویسٹ انڈیز نے نویں پوزیشن پکڑ لی اور پاکستان آٹھویں پوزیشن پر آگیا ہے، ائی سی سی کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان پوائنٹس شرح میں 22.22 کے ساتھ آٹھویں اور ویسٹ انڈیز 20.83 کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔
پاکستان کی جیت،ویسٹ انڈیز سے مسلسل تیسری سیریز ڈرا،8ویں نمبر پر واپسی
اتفاق سے پاکستان کی اگلی سیریز انگلینڈ سے ہے اور وہ پاکستان سے ذرا اوپر ہے 24.36 پوائنٹ شرح کے ساتھ اس کا ساتواں نمبر ہے۔
