| | | | | | |

پاکستان بد ترین رسوائی کی طرف،ڈھلتے سائے نے ایک رات کی کالک حائل کردی

 

 

کراچی ،کرک اگین رپورٹ

 

انگلینڈ نے میچ 3 دن میں ختم کرنے کی سر توڑ کوشش کی،لیکن وقت کی کمی اور ڈھلتے سورج نے فتح کی شعائیں ایک رات کے لئے مدھم کردیں۔

ہدف 167 تھا۔17 اوورز کا کھیل ممکن ہوا۔انگلینڈ نے ساڑھے 6 سے زائد کی اوسط سے بیٹنگ کی اور 2 وکٹ پر112 اسکور کرلئے۔بین ڈکٹ پھر 50 پر کھیل رہے ہیں۔زک کرولی 41 اور ریحان احمد 10 کرکے آئوٹ ہوئے۔انگلینڈ کو جیت کے لئے مزید 55 رنز درکار ہیں۔8 وکٹیں باقی ہیں۔پاکستان اپنی کرکٹ کی مکمل 67 سالہ تاریخ میں پہلی بار کلین سوئپ شکست سے دوچار ہونے کے قریب ہے۔

بابر اعظم نے رضوان کو بائونڈری لائن پر کیا کہا،گلے پڑا یا دماغ سے نکلا
اس سے پہلے میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 216 پر ڈھیر ہوگئی۔بابر اعظم نے 54 اور سعود شکیل نے 53 نمایاں اسکور کئے۔آخری ٹیسٹ کی آخری اننگ کھیلنے والے اظہر علی صفر کی ہزیمت کا شکار ہوئے۔ڈبیو کرنے والے لیگ اسپنر ریحان احمد نے صرف 48 رنز دے کر 5 آؤٹ کئے۔1 بال کم 15 اوورز ڈالے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *