بابر اعظم نے بیٹ پچ پر دے مارا،سٹمپ سے ٹکراتے رہ گیا،رمیزراجہ کو وجہ بتادی
نیویارک،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم نے بیٹ پچ پر دے مارا،سٹمپ سے ٹکراتے رہ گیا،رمیزراجہ کو وجہ بتادی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بابر اعظم نے کینیڈا جیسی ٹیم کے خلاف بیٹنگ کے بعد بیٹ وکٹ پر دے مارا۔یہ سین بہت ہائی لائٹ ہوا ہے۔کینیڈا کے خلاف پاکستانی کپتان بابر اعظم33 رنز بناکر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوئے تو انہوں نے غصہ سے بیٹ پچ پر مارا،ان کے ہاتھ سے نکلتا سٹمپس کو ٹکراتے ٹکراتے رہ گیا۔
اس کے بعد بابر اعظم ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے ساتھ کتنی دیر منہ بنائے بیٹھے رہے۔میچ کے بعد رمیز راجہ سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے بتایا کہ انہیں دوسری بار ایک جیسے انداز میں آئوٹ ہونے پر شدید غصہ تھا،اس لئے بیٹ مارا تو رمیز راجہ نے کہا کہ ایسی غلطیاں نہ دہرائیں نا،اس پر بابر نے کہا کہ کوشش یہی تھی۔بابر نے کہا ہے کہ فتح سے ٹیم سپرٹ بلند ہوئی،حوصلے ملے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی آخر کار پہلی جیت،رضوان ہیرو،سپر 8 کی مبہم امیدوں میں روشنی
پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹ سے ہرا کرٹی 20 ورلڈکپ میں پہلی جیت نام کی ہے۔