| | | | | |

پی ایس ایل 10 سے بڑی تبدیلیاں،پلے آف میچز انگلینڈ میں،2 اضافی ٹیموں کاسال بھی سیٹ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 10 سے بڑی تبدیلیاں،پلے آف میچز انگلینڈ میں،2 اضافی ٹیموں کاسال بھی سیٹ۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں 2 مزید ٹیموں کا اضافہ کب سے ہوگا،اس کے لئے بھی پی ایس ایل اور پی سی بی حکام کا منصوبہ سامنے آگیا ہے۔

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2026 سے 2 مزید ٹیمیں آئیں گی۔مجموعی تعداد 6 سے 8 ہوجائے گی اور اس کیلئے مزید ایک وینیو کا اضافہ ہوگا۔

پی ایس ایل  کو اگلے سیزن سے مستقل  اپریل،مئی کی ونڈو میں منتقل کرنا مستقبل پلانز کا حصہ ہوگا کہ یہ براہ راست آئی پی ایل کے ساتھ ٹکرائے گی، پی سی بی کے مطابق ہم مقابلہ نہیں باہم تقابلی کھیل دیں گے۔

پی ایس ایل میں غیر ملکی پلیئرز کا کنٹریکٹ 2 لاکھ بیس ہزار ڈالرز سے بڑھاکر 3 لاکھ ڈالرز کیا جائے گا تاکہ بڑے نام آسکیں۔

پاکستان سپرلیگ 2025 میں تاخیر،نئے ماہ،نئے ایام سیٹ،آئی پی ایل سے ٹکرائو

 بین الاقوامی اثرات کو وسعت دینے کے لیے ایک غیر ملکی مقام پر پلے آف کا انعقاد بھی زیر غور ہے۔ ان میں برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ ونڈو اپریل،مئی ہے، جو حقیقت پسندانہ طور پر برطانیہ کو واحد آپشن کے طور پر  فیورٹ کرتا ہے۔ ایجبسٹن، اولڈ ٹریفورڈ اور دی اوول کو ممکنہ مقامات کے طور پر  دیکھا گیا۔

غیر ملکی پلیئرز کی لسٹیں ہر فرنچائز بنائے گی،جن کی آمد یقینی ہوگی اور انہیں بھاری اضافی معاوضے دیئے جائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *