| | |

پاکستانی اسپنر ابرار احمدزخمی،ایم آر آئی کیلئے ہسپتال منتقل

کینبرا 8 دسمبر

ابرار احمد کی فٹنس کے بارے میں اپ ڈیٹپاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے اپنے دائیں پیر میں تکلیف کی شکایت کی ہے۔ انہیں یہ تکلیف پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے دن آٹھ اوورز کرانے کے بعد ہوئی جس کے سبب انہیں میدان سے باہر آنا پڑا۔

25 سالہ ابرار احمد کو ایم آر آئی اسکین کے لیے بھیجا گیا ۔ میڈیکل پینل کی جانب سے ایم آر آئی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ابرار احمد کے بارے میں مزید معلومات سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

پاکستان کی بائولنگ فیل،141 اوورز کے بعد بھی آگے لگی ہوئی،وارنر کا متبادل بھی بنادیا

ابرار احمد نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف ابتک ستائیس اوورز کیے ہیں۔ یہ چار روزہ میچ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کا حصہ ہے ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز چودہ دسمبر سے سات جنوری تک کھیلی جائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *