| | | |

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی20،پلیئنگ الیون پر اختلافات،2 نام درد سر،آج کیا ہونے جارہا

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی20،پلیئنگ الیون پر اختلافات،2 نام درد سر،آج کیا ہونے جارہا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں پلیئنگ الیون مسئلہ بن گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں اگرچہ بعض مقامات پر حتمی 11 کھلاڑی بھی جاری کئے جاچکے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ٹیم سلیکشن میں کپتان بابرا عظم اور اظہر محمود کے ساتھ وہاب ریاض بھی آن بورڈ ہیں۔ایک کھلاڑی کو لے کر اختلاف ہے۔حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔

اوپننگ کیلئے صائم ایوب اور بابر اعظم فائنل کئے جارہے ہیں۔محمد رضوان نمبر 4 پر لائے جائیں گے۔فخرزمان کی سلیکشن پر رائے منقسم ہے۔عثمان خان کو کھلایا جارہا ہے۔اعظم خان کیلئے بھی شدید جھگڑا چل رہا ہے۔شاداب خان،نسیم شاہ اور محمد عامر پر اتفاق ہے۔شاہین آفریدی  اور ایک اسپنر کے ساتھ آل رائونڈر کیلئے کشمکش ہے۔بابر اعظم کی 100 فیصد رائے نہیں مانی جارہی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی 20 میچ کل ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *