| | | | | | |

شاہین سکندر کی خدمت پر کیوں مجبور،راشد خان کا ریویو پر کامیاب دائو

لاہور،کرک اگین رپورٹ

شاہین سکندر کی خدمت پر کیوں مجبور،راشد خان کا ریویو پر کامیاب دائو۔پی ایس ایل 8 میں شاہین آفریدی زمبابوے سے تعلق رکھنے والے ساتھی کھلاڑی سکندر رضا کی خدمت میں لگ گئے۔کیوں نہ کرتے،حریف ملتان سلطانز کی وکٹ  نہیں،ستون انہوں نے اپنی ذمہ داری پر گرادیا تھا۔ملتان سلطانز لاہور قلندرز میچ میں سکندر رضا کی اپیل مسترد تھی۔سکنر نے ہی شاہین کو قائل کیا۔ریویو لیا۔رضوان آئوٹ قرار پائے۔پھر کیا تھا ،سکندر سب کے لئے  اہم ہوگئے۔قلندرزنے قلندرانہ نعرہ لگادیا۔سلطانز کے کپتان رضوان30 رنزبناسکے۔

اسی اوور میں سکندر رضا کے ہاتھ پر زور کی بال لگی تو شاہین ان کا ہاتھ سہلانے لگے،کھینچ کر ان کو دباتے رہے۔

بابر اعظم کے متعلق ایک اور بڑا بیان،فینز حیران،شان جان مارتے وکٹ دے گئے

ادھر ایک اور اسپنر راشد خان  بھی پیچھے نہ رہے۔اسامہ میر کو بولڈ کیا،اسی 11 ویں اوور میں انہوں نے اپنی بنیاد پر ڈیوڈ ملر کے خلاف ایل بی کا ریویو لیا،مسترد ہوگیا۔اگلی بال پھر پیڈز پر لگی۔راش خان نے پھر شاہین سےا صرار کیا کہ ریویو لیں۔کپتان نے ہنستے ہوئے ریویو لیا۔ملر1 پر باہر ہوئے۔سلطانز نے اوپر تلے وکٹیں گنوادیں۔11  اوورز میں 5 وکٹ  پر 101 رنزبنائے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *