| | | | | | |

بابر اعظم کے متعلق ایک اور بڑا بیان،فینز حیران،شان جان مارتے وکٹ دے گئے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

File Photo,AFP

بابر اعظم کے متعلق ایک اور بڑا بیان،فینز حیران،شان جان مارتے وکٹ دے گئے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم کے متعلق ساتھی پلیئرز اپنے دعووں میں سب کو حیران کررہے ہیں۔چچا افتخار نے پہلے یہ بیان دے کر کہ بابر اعظم کے خلاف بات کرنا بھی گناہ ہے۔لوگوں کو فتویٰ نہیں فتاوے یاد کراودیئے۔

اب ایک نجی چینل پر شان مسعود نے کہا ہے کہ بابر اعظم ہمارا لیڈر ہے،میں اس کے لئے جان بھی دے سکتا ہوں۔یہی نہیں بلکہ وہ کہتے ہیں کہ شاہین آفریدی اپنی جگہ ایک کلاس گیند باز ہیں،ان کا پہلا اوور ہمیشہ ہی مشکلات کا سبب بنتا ہے۔

ادھر لاہور میں جاری پی ایس ایل میچ میں شان مسعود جان مارتے مارت وکٹ دے گئے۔پاور پلے میں بڑا اسکور نہ بن سکا۔لیفٹ ہینڈڈ بیٹر صرف19 کی اننگ کھیل سکے۔سلطانز نے7 ویں اوور میں ایک وکٹ پر 50 کرلئے تھے۔ لاہور قلندرز نے 9 وکٹ پر 180 اسکور بنائے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *