ٹی 20 ورلڈکپ 2024،پاکستان کا نیٹ رن ریٹ امریکا سے بہتر ہوگیا،اب کیا درکار
فلوریڈا،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،پاکستان کا نیٹ رن ریٹ امریکا سے بہتر ہوگیا،اب کیا درکار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ امریکا سے بہتر ہوگیا ہے۔امریکا بھارت سے ہارنے کے بعد نیٹ رن ریٹ میں پاکستان سے نیچے چلاگیا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے امریکا کو 7 وکٹ سے ہرادیا۔ناکام ٹیم 110 رنزبناسکی۔فاتح ٹیم نے 10 بالیں قبل ہدف پورا کرلیا ۔یوں اس نتیجہ کے بعد امریکا ٹیم کا نیٹ رن ریٹ 0.13 ہوگیا ہے۔پاکستان کا نیٹ رن ریٹ 0.19 ہے۔
اب کیا کرنا ہوگا
جمعہ کو آئرلینڈ کی امریکا کے خلاف جیت کا انتظار ہوگا۔دوسرا اتوار کو پاکستان کی آئرلینڈ کے خلاف جیت کاویٹ کرنا ہوگا۔
ادھر فلوریڈا میں بارشیں ہیں۔ہر روز تیز بارش کی پیش گوئی ہے۔میچ مکمل طور پر منسوخ ہوسکتا ہے،جہاں ایسا ہوا۔پاکستان اس ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گا۔
پاکستان کی امیدیں باقی،بھارت سپر 8 میں پہنچ گیا،امریکا کو شکست۔ساتھ میں 5 رنزکا جرمانہ بھی کیا گیا