سلہٹ۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کے بدترین دوراہے پر،151 ویں شکست،فتوحات 152۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کے بدترین دوراہے پر ہے ۔1952 سے اپنی اولین سیریز میں ہر ملک میں جا کر فتح کے جھنڈے گاڑھ کر ہسٹری مرتب کرنے والی پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی ہسٹری ہچکولوں میں ہے۔ریڈ بال فارمیٹ یعنی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی تاریخ سنہری رہی ہے اور اس کی پرفارمنس اس کی ناکامیوں سے زیادہ بہتر رہی ہے ۔یہ وہ ٹیم تھی جس نے اپنے عروج کے زمانے میں ویسٹ انڈیز کو ویسٹ انڈیز میں جیتنے نہیں دیا۔ انگلینڈ کو انگلینڈ میں ہرایا اور بھارت کو بھارت میں شکست دی اور پاکستان اکثر جگہوں پہ جیتا جبکہ آسٹریلیا جیسے ملک میں جہاں امپائرنگ انتہائی ناقص رہی، وہاں متعدد سیریز ڈرا کھیلیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جو رینکنگ مرتب کی گئی ہے اس میں پاکستان کو 1980 اور 1990 کے دور میں نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم مانا گیا ہے۔ اس کی ٹیم میں کئی نامور فاسٹ باؤلرز گزرے۔ کئی نامی گرامی پیٹرز گزرے ،جن کے نام کے آگے آج لیجنڈریز کا نام ہے۔ دنیا ان کا نام عزت سے لیتی ہے۔ آج پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ایک ایسی جگہ پر چلی گئی ہے جہاں اس کے ٹیسٹ میچز کی ناکامیاں اس کی فتوحات سے زیادہ ہونے کے قریب ہیں ۔
پی سی بی جاری رجیم،پاکستان کو 13 ٹیسٹ میں سے 9 ویں شکست،نقوی اور شان کا پیج کیسے ایک
جی ہاں سلہٹ میں کھیلا گیا پاکستان بنگلہ دیش کا ٹیسٹ میچ پاکستان کی تاریخ کا 469 واں ٹیسٹ میچ تھا اور پاکستان کو 151ویں میچ میں یہ شکست ہوئی ہے ۔166 ٹیسٹ ڈرا کھیلے۔ یاد رہے ہم نے 152 ٹیسٹ جیت رکھے ہیں۔ اگلا کوئی ٹیسٹ جب ہم ہارے جیتے بغیر تو ہماری ناکامیاں اور کامیابیاں برابر ہو جائیں گی۔ سلام ہے شان مسعود کی کپتانی کو اور کمال قیادت ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی۔
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ بنگلہ دیش میں دفن،سلہٹ میں ناکامی،مسلسل دوسری سیریز ہارگئے
