سلہٹ۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان ٹیسٹ کرکٹ بنگلہ دیش میں دفن،سلہٹ میں ناکامی،مسلسل دوسری سیریز ہارگئے۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو 78 رنز سے ہراکر سلہٹ ٹیسٹ جیت لیا۔یوں 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کی۔کھیل کے 5 ویں روز بدھ کو سلہٹ میں محمد رضوان اور ساجد خان نے پہلے شاندار مزاحمت کی اور سکور 316 سے 358 کردیا۔فتح 79 رنز کی دوری پر تھی کہ اوپر تلے تینوں وکٹیں گر گئیں۔رضوان کے 94 رنز رائیگاں گئے۔یہ بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مسلسل چوتھی ٹیسٹ فتح ہے جو کسی بھی ملک کے خلاف نیا ریکارڈ ہے۔یہی نہیں بلکہ یہ بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف اپنے ملک میں پہلی سیریز فتح ہے اور 2024 کے بعد اب 2026 میں مسلسل دوسری سیریز ہے،اس سےقبل وہ کسی فل ممبر ملک کے خلاف یہ نہیں کرسکا۔
سلہٹ میں رت بھر بارش رہی لیکن دوسرے ٹیسٹ کے 5 ویں روز کی صبح بدھ والے دن رک گئی۔15 منٹ کی معمولی تاخیر سے فیصلہ کن دن کا آغاز ہوا۔پاکستان نے 121 رنز اور بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں کیلئے مہم شروع کی۔پاکستان کیلئے 437 رنز کا ریکارڈ ہدف تھااور دن 316 رنز 7 وکٹ سے شروع ہوا۔ناٹ آئوٹ بیٹرز محمد رضوان اور ساجد خان نے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ شروع کی۔یوں لگا کہ جیسے کوئی مشکل نہ ہو۔دونوں تیزی سے سکور 358 تک لے گئے۔اسی سکور پر ساجد خان تیج الاسلام کی گیند پرسلپ میں کھڑےبنگلہ دیشی کپتان شانتو کو کیچ دے گئے۔54 رنز کی اپم شراکت کا یہاں اختتام ہوا۔رضوان امیدوں کے دیئے لئے پہلے سنچری اور پھر فتح کی جانب بڑھ رہے تھے۔انہیں خرم شہزاد نے جوائن کرلیا تھا۔
شریف الاسلام کے اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر محمد رضوان شاٹ پچ بال پر مہدی حسن مرزا کو کیچ دے گئے۔دوسری سلپ میں کیچ تھا۔رضوان کو یقین نہ ہورہا تھا لیکن اس ٹیسٹ کی پہلی وکٹ وہ شریف کو دے گئے۔انہوں نے 166 بالز پر 10 چوکوں کی مدد سے 94 رنزبنائے۔پاکستان 358 رنز 7 وکٹ سے 358 رنز 9 وکٹ ہوگیا تھا۔فتح دور تھی۔دسویں وکٹ بھی اسی سکور پر گری،جب خرم شہزاد تیج کا شکار بنے۔پاکستانی ٹیم 98 ویں اوور میں 358 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش نے یہ میچ 78 رنز اور سیریز 0-2 سے جیتی۔تیج الاسلام نے 34.4 اوورز میں 120 رنز دے کر 6 اور میچ میں 9 وکٹیں لیں۔
سلہٹ میں کھیلا گیا پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سلسلہ کی 2 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ تھا جو 16 مئی کو شروع ہوا۔شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو کھلایا جو پہلی اننگ میں 278 رنزبناکر آئوٹ ہوا۔لٹن داس نے 126 رنز بنائے،شاہین آفریدی کی جگہ لینے والے خرم شہزاد 81 رنز کے عوض 4 وکٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔جواب میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگ میں صرف 232 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔بابر اعظم کے 68 رنز کے علاوہ ساجد خان کے 38 رنز نمایاں تھے۔ناہید رانا اور تیج الاسلام نے 3،3 وکٹیں لیں۔بنگلہ دیش دوسری اننگ میں 390 رنزبنانے میں کامیاب ہوا۔مشفیق الرحیم کے 137 رنز کنال تھے۔خرم شہزاد نے اس بار 86 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔بنگلہ دیش کی 46 رنز کی سبقت کے ساتھ پاکستان کیلئے ہدف 437 رنز ہوگیا۔اس کے جواب میں پاکستانی ٹیم آخری روز 97.2 اوورز میں358 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔اسی سکور پر آخری 3 وکٹیں گریں۔ رضوان نے 94،سلمان آغا اور شان مسعود نے 71.71 رنزبنائے۔تیج الاسلام نے 120 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔انہوں نے میچ میں 187 رنز کے عوض 9 وکٹیں لیں۔بنگلہ دیش 78 رنز سے میچ جیت کر 2 میچ زکی سیریز 0-2 سے جیت گیا۔
