| | | |

نسل پرستی کا مبینہ جرم مائیکل وان کے سر،ایشز سے باہر نکال دیئے گئے

لندن،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان ک ستارہ شدید گردش میں ہے،اپنے ملک کی ہر کرکٹ سیریز اور ایونٹ میں تبصرے کے لئے لازم سمجھے جانے والے وان کو ایک اور نقصان اٹھانا پڑا ہے۔وہ اپنی مشہور زمانہ سیریز ایشز سے باہر نکالے جاچکے ہیں۔

پی ایس ایل 7 کے آغاز اور فائنل کی تاریخ آگئی،ایونٹ ایک ماہ قبل شیڈول

مائیکل وان کو اس سے قبل ورلڈ ٹی 20 کپ کے دوران آف ائیر کردیا گیا تھا،ان پر یارک شائر کے پاکستانی نژاد سابق کرکٹر عظیم رفیق نے نسل پرستی کے الزمات عائد کئے تھے۔وان نے اگر چہ اس کی تاحال تردید کی ہے لیکن بدقسمتی ان کے پیچھے ہے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کی مشہور سیریز ایشز سے مائیکل وان کا باہر ہوجانا کوئی معمولی بات نہیں ہے،اس لئے کہ یہ سیریز پاک بھارت معرکہ کی طرح اہم ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *