| | | | |

ایشیا کپ پاکستان بمقابلہ بھارت ریکارڈز،13 میچز،ٹاس 15 برس سے پاکستان جیت رہا،اس بار میچ کس کا

عمران عثمانی

ایشیا کپ پاکستان بمقابلہ بھارت ریکارڈز،13 میچز،ٹاس 15 برس سے پاکستان جیت رہا،اس بار میچ کس کا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کپ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 13 ون ڈے انٹرنیشنل میچزہوچکے ہیں۔ان میں اے سی سی مینز ایشیا کپ فائنل نہیں ہے۔بھارت کو 7 فتوحات کے ساتھ سبقت ہے۔پاکستان نے 5 میچز جیتے۔ایک مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔پاکستان کا بھارت کے خلاف ہائی اسکور 329 اور کم اسکور 134 ہے۔دونوں ممالک کے درمیان ایشیا کپ ون ڈے ایونٹ کی تاریخ 1984 سے شروع ہوتی ہے اور یہ 18 تک رہی ہے۔اب اس کے بعد پھر سے ون ڈے فارمیٹ کا مقابلہ ہے۔

اپریل کی 13 تاریخ تھی۔1984 سال تھا،جب پہلی بار دونوں ملے اور شارجہ میں بھارت 54 رنز سے جیت گیا۔پاکستان ٹاس ہارا اور بعد میں بیٹنگ کی تھی۔

اس کے بعد 31 اکتوبر 1988 کو پاکستان بمقابلہ بھارت شوڈھاکا میں تھا۔پاکستان ٹاس بھی ہارا۔میچ بھی ہارا۔اس بار پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی تھی۔4 وکٹ کی شکست مقدر بنی تھی۔

ایشیا کپ 1995 میں 7 اپریل کو شارجہ میں پاکستان بھارت کے خلاف ایشیا کپ ہسٹری کا پہلا ٹاس جیتا اور پھر پہلی فاتح نام کی۔پہلے بیٹنگ کی اور 97 اسکور کی جیت نام کی۔

ایشیا کپ 1997  میں بیس جولائی کو  کولمبو میں میچ تھا۔پاکستان ٹاس ہارا۔پہلے بیٹنگ شروع کی۔2 روز کی بارش کے بعد میچ ختم کردیا گیا۔

ایشیا کپ  2000 میں ڈھاکاکے مقام پر 3 جون کو ٹاکرا تھا۔پاکستان ٹاس جیتا۔پہلے کھیلا۔44 رنز سے میچ بھی جیتا،اتفاق سے یہ ایونٹ پاکستان جیت گیا تھا۔

ایشیا کپ  2004  میں 25 جولائی کوپاکستان ٹاس جیتا،کولمبو میں پہلے کھیلا اور 59 رنز سے کامیاب ہوگیا۔

ایشیا کپ  2008 میں کراچی کے مقام پر پاکستان ٹاس جیتا،پہلے کھیلا لیکن 6 وکٹ سے ہارگیا۔

اسی ایونٹ ایشیاکپ 2000 میں پاکستان اسی کراچی میں  ٹاس ہارا،بعد میں بیٹنگ کی،میچ 8 وکٹ سے جیت لیا۔

ایشیا کپ 2010 میں پاکستان19 جون کو دمبولا میں  ٹاس جیتا،پہلے کھیلا،میچ 3 وکٹوں سے ہارگیا۔

ایشیا کپ 2012 میں  میرپور میں پاکستان پھر ٹاس جیتا،پہلے کھیلا اور6 وکٹ سے ہارگیا۔

ایشیا کپ 2014 میں میرپور میں 2 مارچ کو پاکستان ٹاس جیتا،بعد میں کھیلا اور ایک وکٹ سے جیت گیا۔

ایشیا کپ 2018 میں 19 ستمبر کو دبئی میں  پاکستان ٹاس جیتا۔پہلے کھیلا۔8 وکٹ سے ہارگیا۔

اسی ایشیا کپ میں 4 روز بعد 23 ستمبر کو یہی کہانی ہوئی۔ٹاس جیتا،پہلے بیٹنگ کی،میچ  9 وکٹ سے ہاردیا۔یہ اب تک کا ون ڈے ایشیا کپ کا آخری میچ بھی تھا۔

ایشیا کپ کمنٹری ٹیم میں نہ ہونے پر رمیز راجہ کا پہلا رد عمل،پاک،بھارت میچ پر پیشگوئی ساتھ

پاکستان نے بھارت کے خلاف 9 میچز میں ٹاس جیتاہے۔صرف 4 میں ہارا ہے۔یوں ٹاس کا سکہ مہربان ہے۔

ایشیا کپ تاریخ کو دیکھیں تو پاکستان اور بھارت کا کڑا میچ ہوگا۔پاکستان 2008 کے بعدسے بھارت کے خلاف کبھی ون ڈے میچ میں ٹاس نہیں ہارا،مسلسل 5 ٹاس جیتے ہیں۔ایشیا کپ کی ترتیب دیکھی جائے تو اس بار فتح پاکستان کی بنتی ہے۔ٹاس کا سکہ 5 بار سے حق میں ہے تو اس بار بھی ہوسکتا ہے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *