| | | | |

اپنے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو شاہین شاہ آفریدی نے عین وقت پر بےنقاب کردیا

 

کینڈی،کرک اگین رپورٹ

اپنے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو شاہین شاہ آفریدی نے عین وقت پر بےنقاب کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ کینڈی میں پاکستان اور بھارت کا کرکٹ بخار ایک روز قبل ہی عروج پر ہے۔میڈیا اور سوشل میڈیاکی توجہ ہے۔بھارت کے معروف کھلاڑی ویرات کوہلی نے ایک پاکستانی مداح کو وقت دیا ہے۔بظاہر وہ مداح ڈس ایبل پرسنز میں لگتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ کوہلی نے ان کی بات توجہ سے سنی اور ساتھ میں جوابات دیئے ہیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو پسند کی جارہی ہے۔

ادھر بھارتی میڈیا نے یہ پروپیگنڈا شروع کیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی مکمل فٹ نہیں ہیں اور نیپال کے خلاف ملتان کے میچ میں 5 اوورز کے بعد میدان سے باہر گئے تھے۔ان کے ارد گرد فزیو اور ڈاکٹر دیکھے گئے تھے،تو شاہین ان فٹ ہیں اور کل بھارت کے خلاف نہیں کھیلیں گے۔اسکے  ساتھ انہوں نے متبادل کا نام بھی بتادیا وہ کھیلیں گے۔

ایشیا کپ فائنلزکی سنسنی خیز تاریخ،پاکستان اور بھارت کبھی آمنے سامنے نہ آئے،ناقابل یقین کہانی

ادھر پی سی بی نے بھی برقوت شاٹ کھیلی ہے اور ایک تازہ ترین ویڈیو جاری کی ہے،جس میں شاہین کا بیان آگیا ہے۔پیسر نے بتایا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں،انہیں تو اس بات کا افسوس ہے کہ گزشتہ ایشیا کپ انجری کی وجہ سے نہ کھیل  سکا لیکن اس بار گزشتہ کمی اور اپنی آرزو پوری کروں گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 23 کا سب سے بڑا مقابلہ کل کینڈی میں ہوگا۔

ایشیا کپ کمنٹری ٹیم میں نہ ہونے پر رمیز راجہ کا پہلا رد عمل،پاک،بھارت میچ پر پیشگوئی ساتھ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *