| | | | | |

دنیا بھر کے پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر،پی ایس ایل 7 کے دھماکے دار فیصلے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیر کے اجلاس کے حوالہ سے کچھ خبریں منظر عام پر آگئی ہیں۔کچھ کی تفصیلات آنے کو ہیں۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کی صدارت میں گزشتہ 96 گھنٹوں سے مختلف مقامات پر اجلاس جاری ہیں۔پی ایس ایل کے پروگرام کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

پاکستان کے ایک  نجی چینل سما کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی اور حکام مین یہ طے پایا ہے کہ پی ایس ایل 7 اس سال شیڈول کے مطابق دونوں شہروں میں ہوگا،کسی ایک شہر تک میچز محدود کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

پی ایس ایل کے لئے اور بڑی مثال،آسٹریلیا کا بگ بیش کے لئے نیا فیصلہ

کرک اگین نے گزشتہ 4 ہفتوں سے ایک بات بار بار لکھی تھی کہ آسٹریلیا کی بگ بیش ،انگلینڈ کے دورہ آسٹریلیا سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔پی سی بی اسے پلے باندھ لے،ہر حال میں اپنی لیگ مکمل کروائے،تو آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ ہماری خواہشات کے عیبن مطابق فیصلے کئے گئے ہیں۔

پہلی اہم ترین بات یہ سامنے آئی ہے کہ کسی دبائو میں نہیں آیا جائے گا۔لیگ شیڈول کے مطابق 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگی۔27 فروری کو لاہور میں ہوگی۔

دوسرا اہم ترین نکتہ یہ ہے کہ تمام فرنچائزز اپنے پلیئرز و کوچنگ اسٹاف کے ساتھ 19 جنوری سے اپنے بائیوسیکیور میں چلے جائیں گے۔3 روز قرنطینہ ہوگا،ہوٹلنگ الگ ہوگی،متبادل پلیئرز الگ مقام پر ہونگے۔فیملیز و اضافی ممبران ساتھ نہیں ہونگے۔

یہ خبر بھی تسلی بخش ہے کہ ایک ٹیم کے کووڈ ٹیسٹ 7 سے 8 بھی ہوگئے تو باقی ماندہ پلیئرز کے ساتھ میچ مکمل ہوگا،اس سے زائد کی صورت میں میچ ری شیڈول ہوگا۔

پی ایس ایل 7 پر کووڈ کا اٹیک بڑھ بھی گیا تو سب کے لئے 7 روزہ قرنطیہ ہوگا،8 ویں روز سے لیگ کا دوبارہ آغاز کردیاجائے گا۔اس طرح لیگ کو ملتوی کرکے آگے نہیں کیا جائے گا۔

کووڈ کے بڑھتے کیسزکی بنیاد پر کرکٹ فینز کے اطمیان کے لئے یہ ایک اچھی خبر ہے کہ لیگ ہر حال میں مکمل ہوگی۔پی سی بی نے قریب وہی کچھ کیا ہے،جس کے بارے میں کرک اگین بار بار لکھ رہا تھا کہ پلان اے،بی اور سی طے کئے جائیں۔پی سی بی اور فرنچائزز حکام نے قریب تمام معاملات سیٹ کرلئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *