| | |

کورونا کیسز مثبت،ون ڈے انٹرنیشنل میچ منسوخ

کنگسٹن،کرک اگین رپورٹ

File Photo

اب 2022 میں کووڈ ویکسینیشن کے باوجود انٹر نیشنل کرکٹ منسوخ ہورہے ہیں،اس لئے ہر حال میںا حتیاط کی ضرورت ہے،کہیں بھی،کوئی بھی ایونٹ یا سیریز خطروں سے خالی نہیں ہے۔تازہ ترین مثال ایک اور ون ڈے انٹرنیشنل م،یچ کی منسوخی کی ہے۔

ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان منگل 11 جولائی کا دوسرا ایک روزہ میچ منسوخ کردیا گیا ہے،وجہ اس کی یہ ہے کہ آئرش ٹیم میں مزید 2 کوووڈ ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔اس طرح کل ملا کر تعداد 5 ہوگئی ہے۔2 پلیئرز پہلے ہی زخمی ہیں۔

سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ جمعہ کو شیڈول ہے،۔اس کے بعد اتوار سے ٹی 20 سیریز ہونی ہے،ابھی تک کے حالات یہ ہیں کہ دونوں ممالک دورہ جاری رکھےجانے پر آمادہ ہیں۔

ایک میچ پہلے ہوچکا ہے،ویسٹ انڈیز نے سخت مقابلہ کے بعد 24 رنز سے جیتا تھا،سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *