سلمان علی آغا نے نوین الحق پر ویرات کوہلی کا غصہ کیسے ختم کروایا
کرک اگین رپورٹ
سلمان علی آغا نے نوین الحق پر ویرات کوہلی کا غصہ کیسے ختم کروایا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی آغا سلمان نے بھارتی اسٹار کھلاڑی ویرات کوہلی کا غصہ کیسے تھنڈا کیا،اس کا انکشاف پاکستانی اوپنر امام الحق نے کردیا ہے۔ایک انٹرویو میں حال ہی میں شادی کرنے والے امام الحق کہتے ہیں کہ آئی پی ایل میں ویرات کوہلی اور افغان پیسر نوین الحق میں کچھ ہوگیا تھا،اس پر کوہلی بہت ہی زیادہ غصہ دکھارہے تھے۔
ریٹائرمنٹ کیوں لی،عماد وسیم نے پہلی بار وجہ بتادی،فیصلہ تبدیل ہوگا یا نہیں
بعد میں سلمان علی آغا نے ویرات کوہلی کے انسٹا گرام پیج پر جاکر اسے ذاتی طور پر ایک میسج کیا کہ کیا ہوگیا ہے کوہلی جی،اب بس کرو اور غصہ ختم کرو۔
امام الحق کا یہ انکشاف بھارتی میڈیا میں وائرل ہورہا ہے اور اس پر چھٹیاں منانے لندن گئے کوہلی کی جانب سے جلد جواب متوقع ہے۔