| | | | | | |

ایک بار پھر ایم سی جی میں پاک،بھارت ٹیسٹ کے چرچے،کھلاڑی ٹریننگ پر نکل گئے

کینڈی،کرک اگین رپورٹ

ایک بار پھر ایم سی جی میں پاک،بھارت ٹیسٹ کے چرچے،کھلاڑی ٹریننگ پر نکل گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میچ کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ شروع ہوگئی ہے۔کینڈی میں بھارتی کرکٹرزہوٹل سے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی جانب گئے ۔اس موقع پر فینز اور میڈیا کی بھاری تعداد موجود تھی۔

وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی تیاری اور ٹیموں کی پرفارمنس دیکھی جائے تو پاکستانی ٹیم درست ٹریک پر ہے۔جسمانی اور زہنی طوپر پاکستانی ٹیم بہتر لگ رہی ہے۔کھلاڑی خوش ہیں،پرجوش ہیں،جینتے کی راہ پر ہیں۔

ایشیا کپ کمنٹری ٹیم میں نہ ہونے پر رمیز راجہ کا پہلا رد عمل،پاک،بھارت میچ پر پیشگوئی ساتھ

گزشتہ سال کے آخر میں یہ بات پھیلی تھی کہ پاکستان اور بھار ت کی ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا میں ہوسکتی ہے اور اس کے لئے میلبرن کرکٹ گرائونڈ (ایم سی جی) موزوں ترین مقام ہوگا۔بعد میں اس وقت کے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے تو ایک حد تک تصدیق کی تھی کہ دونوں ممالک میں ٹیسٹ سیریز ہوسکتی ہے۔بعد میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس کی تصدیق نہیں کی۔اب ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت میچ سے قبل لیجنڈری کرکٹرز اس پر پھر بولے ہیں۔

پاکستان کے ٹیسٹ لیجنڈ وسیم اکرم کا خیال ہے کہ ایم سی جی ایک مکمل غیر جانبدار مقام ہو گا جب کہ بھارت کے روی شاستری کا کہنا ہے کہ ایم سی جی کو ورلڈ چیمپیئن شپ آف کرکٹ ٹیسٹ فائنل کی میزبانی کے لیے زور دینا چاہئے اور اگر پاکستان اور بھارت نے یہ میچ بنایا تو یہ ایک ایسا موقع ہوگا جیسا کہ کوئی دوسرا نہیں ہوسکتا۔

اپنے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو شاہین شاہ آفریدی نے عین وقت پر بےنقاب کردیا

شاستری نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ دو طرفہ ٹیسٹ کا پہلا آپشن گھریلو سرزمین پر ہوگا لیکن انہوں نے کہا کہ اگر بورڈ غیر جانبدار مقام چاہتے ہیں تو میلبورن مناسب ہوگا۔وسیم اکرم نے بھی یہی کہا ہے کہ ایم سی جی سے بہتر کیا مقام ہوسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *