| | | | |

عثمان خواجہ نے بیٹ کیوں اچھال مارا،انگلش ٹیم دوسرےروز بے بس

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

عثمان خواجہ نے بیٹ کیوں اچھال مارا،انگلش ٹیم دوسرےروز بے بس۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریہ ہے کہ ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا دوسرا دن عثمان خواجہ کے نام۔پاکستانی نژاد آسٹریلین لیفٹ ہینڈ بیٹر نے انگلش بائولرز کے بے بس کرکے رکھ دیا۔پہلے سیشن کی 3 وکٹ کی پرفارمنس پرجھاڑوپھیردیا۔کرکٹ فینز نے ایک نظارہ دیکھا۔جب خواجہ کی سنچری مکمل ہوئی تو انہوں نے خوب اچھل کود کی۔جشن منایا اور بار بار بیٹ گھمایا۔سب کا سوال یہ تھا کہ یہ تو ٹھیک تھالیکن پھر انہوں نے یکایک بیٹ کیوں اچھال مارا اور اپنے ساتھی بیٹر سے گلےملتے رہے۔

رواں صدی کی سب سے بڑی ٹیسٹ فتح،افغانستان ڈھیر،کپتان شاہدی کی میڈیکل رپورٹ

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کی پہلی سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کی جارحیت کا جواب کھیل میں نہایت سکون کی کرکٹ سے دیا ہے۔ہفتہ کو دوسرے روز کے کھیل کے خاتمہ پر 5 وکٹ پر 311 رنزبنالئے تھے اور اسے انگلینڈ کے 393 اسکور کو اتارنے کے لئے مزید 82 رنزکی ضرورت ہے۔

کھیئل کے دوسرے روز 14 رنزبناکسی نقصان سے معاملہ 29 اسکور 2 وکٹ ہوگیا۔اوپنر ڈیوڈ وارنر ایک بار پھر،مجموعی طور پر 15 ویں مرتبہ سٹورٹ براڈ کا شکاربنے،اس بار وہ بولڈ ہوگئے۔انہوں نے9 رنزبنائے۔مارنس لبوشین پہلی بال پر ان کے ہاتھوں گولڈن ڈک کا شکار ہوگئے۔انگلینڈ کو تیسری وکٹ لنچ سے پہلے ملی۔جب سٹون سمتھ 16 رنزبناکر بین سٹوکس کے ہاتھوں ایل بی ہوگئے۔

کھانے کے وقفہ کے بعد  انگلینڈٖ کو چوتھی کامیابی بہت دیر سے ملی،جب  2 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلنے والے معین عل نے50 رنزبنانے والے ٹریوس ہیڈ کو آئوٹ کردیا۔چائے کے وقفہ تک آسٹریلیا 4 وکٹ پر 188 رنزکے ساتھ خطرے سے باہر نکل رہا،اس کی امیدوں کے مرکز عثمان خواجہ 84 رنزکے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

ایشز،پہلے ہی روز ڈرامے،سٹوکس نے اچانک اننگ کیوں ڈکلیئرکی،روٹ کی سنچری

آخری سیشن میں انگلینڈ کو 5 ویں وکٹ بھی معین علی نے دلوائی،جب انہوں نےکیمرون گرین کو 38 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کیا۔آسٹریلیا اس وقت تک220 رنزپر 5 وکٹ گنواچکاتھا۔اب میدان میں  ایلکس کیری آئے لیکن ادھر عثمان خواجہ اپنی شاندار  سنچری مکمل کرچکے تھے۔اس میں کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ انہوں نے ایشزکی تاریخ میں چوتھی،سڈنی سے باہر انگلینڈ میں پہلی،کیریئر کی 15 ویں سنچری ایک ایسے وقت میں بنائی،جب سب کچھ دائوپر تھا۔سب ناکام جارہے تھے۔

آسٹریلیا نے دوسرے دن کے خاتمہ پر 5 وکٹ پر  311رنزبنالئے تھے۔عثمان خواجہ  126 اور ایلکس کیری52   پر تھے۔انگلینڈ کی جانب سےسٹورٹ براڈ نے 49 رنز اور معین علی نے 124 رنز دے کر 2،2 وکٹیں لیں۔

معلوم ہوا ہے کہ عثمان خواجہ نے اتنا جشن اس لئے بھی منایا کہ ان کے ذہن میں بہت کچھ تھا۔بہت جوابات تھے،کچھ اپنے ملک کے لئے اور کچھ انگلینڈ کیلئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *