| | | | |

ڈرامہ،ڈیوڈ وارنر15 ویں بار براڈ کاشکار،اگلا پلیئر صفر پر

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

ڈرامہ،ڈیوڈ وارنر15 ویں بار براڈ کاشکار،اگلا پلیئر صفر پر۔ڈیوڈ وارنر پھر سٹورٹ براڈ کا شکار۔ایشز ڈرامہ جاری۔نفسیاتی دبائو میں پھرشکار ہوگئے۔ایسا ہوئے کہ مایوسی میں سرجھکائے جانے پر مجبور تھے۔ایشز سیریز 2023 کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا آغاز ڈرامہ کی اگلی قسط کے طور پر ہوا۔

کرکٹ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق آسٹریلیا نے 29 پر 2 وکٹ گنوانے کے بعد 62 تک اسکور پہنچادیا تھا۔عثمان خواجہ اور سٹیون سمتھ وکٹ پر موجود تھے۔
ایجبسٹن  میں اس وقت  شور اٹھا جب  اگلی بال پر مارنس لیبوشین گولڈن ڈک پر گئے،  سٹورٹ براڈ   نے ڈیوڈ وارنر کو ٹیسٹ میں حیران کن 15ویں بار آؤٹ کردیا۔ براڈ نے دو گیندوں میں دو وکٹیں لے کر تماشائیوں  کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا۔  براڈ کھیلنےکی کوشش میں بال کو بیٹ سے ٹکراتے وکٹ کو لگتے دیکھنے پر مجبور ہوگئے،دوسری  ڈیلیوری بالکل باہر کی طرف نکلی، لبوشین گیند کا پیچھا کرتے ہوئے بغیر فٹ ورک کے ڈھیلے طریقے سےکھیلے اور نتیجہ میں کنارہ لگا، وکٹ کیپر  جونی بیئرسٹو نے دائیں طرف نیچے  ہاتھ سے گرفت  کے لیے کامیاب غوطہ لگایا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *