| | | | | | | | |

ایشیا کپ 2022 کنفرم،ابتدائی شیڈول آگیا

 

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول آگیا۔ہفتہ کو ایشین کرکٹ کونسل اجلاس کے بعد یہ خوشخبری جاری کی گئی ہے ۔

اس سال چونکہ ورلڈ ٹی 20 کپ کھیلا جانا ہے۔اس کے تناظر میں ایشیا کپ بھی ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔اس کا آغاز 27 اگست سے ہوگا۔فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

سری لنکا ایونٹ کا میزبان ہوگا۔پاکستان،بھارت،سری لنکا،بنگلہ دیش اور افغانستان کے ساتھ چھٹا کوالیفائر ملک ہوگا۔

ایشیا کپ گزشتہ سال نہیں ہوسکا تھا
پاکستان 2023 کے ایونٹ کا میزبان ہوگا۔
ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کے سیکرٹری کے شاہ کو 2024 تک صدر بنادیا ہے۔

اس سال بھارت کی ٹیم ایونٹ کا دفاع کرے گی۔اکتوبر،نومبر کے ورلڈ ٹی 20 سے قبل کرکٹ فینز کی دلچسپی اور پلیئرز کی پریکٹس کے لئے ہائوس فل شو ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *