| | | | | | |

سمتھ نے بیئرسٹو پر ہاتھ اٹھایا،عماد وسیم اور اسامہ میر کی الٹی پرفارمنس،روسو جہاز میں نکل گئے

لندن،کرک اگین رپورٹ

سمتھ نے بیئرسٹو پر ہاتھ اٹھایا،عماد وسیم اور اسامہ میر کی الٹی پرفارمنس،روسو جہاز میں نکل گئے۔کرکٹ کی ایک تازہ ترین خبر یہ ہے کہ جنوبی افریقا کے کرکٹر ریلی روسو انگلینڈ کے ٹی 20 بلاسٹ ختم ہونے سے قبل امریکا کی میجر لیگ ٹی 20کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ریلی روسو نے لاس اینجلس  نائٹ رائیڈرز سے معاہدہ کیا ہے اور سمرسیٹ کو کوارٹر فائنل کے لئے چھوڑا۔انہوں نے جہاز سے ایک تصویر شیئر کی ہے،جس میں وہ اپنے پارٹنر کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔

کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ادھر ٹی 20 بلاسٹ کے کوارٹر فائنل میں ناٹنگھم شائر کیلئے 15 بالز پر 31 اسکور کرنے اور پہلی 2 وکٹیں بناکوئی رنز دے کر لینے والے عماد وسیم اپنی ٹیم کیلئے کارآمد نہ رہے اور پھر33 رنزکے عوض 2 وکٹ کے ساتھ اپنے 4 اوورز فنش کئے۔نتیجہ میں حریف ٹیم سمرسیٹ سیمی فائنل میں داخل ہوگئی ہے۔ایک اور کوارٹر فائنل میں 20 رنز کے عوض 2 وکٹیں اسامہ میر کیلئے بھی اچھی نہ رہیں،اس کی ٹیم وارکشائر صرف 100 رنزبناسکی تھی،اس میں بھی اسامہ میر کے 39 رنز تھے لیکن مخالف ٹیم ہمپشائر 5 وکٹ سے جیت گئی۔ایک اور کوارٹر فائنل میں سرے نے لنکا شائر کو 13 رنز سے ہرادیا۔

لیڈز میں انگلینڈ کے وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو نے چالاکی کے ساتھ 100 واں ٹیسٹ کھیلنے والے سٹیون سمتھ کو آئوٹ کتدیا جو پہلی اننگ میں 1 کے بعد دوسری باری میں معین علی کی بال پر 2 رنزبناکر بین ڈکٹ کوکیچ دے گئے۔اس بال سے قبل جونی بیئرسٹو نے اونچی آواز میں بڑبڑاتے کہا کہ تم کو دیکھ لیں گے اور پھر ملیں گے،اس پر سٹیون سمتھ نے مڑ کر پوچھا کہ کیا کہہ رہے ہو،انگلش وکٹ کیپر نے پھر بڑھ کر جواب دیا۔سمتھ بڑبڑاتے غصہ سے واپس مڑے اور آئوٹ ہوگئے۔اس کے بعد بھی وکٹ کیپر نے کچھ بولا تو سمتھ غصہ سے مڑے اور گلوز پہنے ہاتھ اٹھاکر انگلش وکٹ کیپر سے کچھ کہا،ان کا ہاتھ بیئرسٹو کی باڈی کے عین اوپر تھا۔انگلینڈ نے 116 پر 4 آئوٹ کردیئے تھے۔مزید تفصیلات اس لنک میں

لیڈز ٹیسٹ،دوسرے روز11 وکٹیں،بظاہر آسٹریلیا کا کنٹرول

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *