| | | |

آئی پی ایل میں آج کا میچ،کوہلی کی ٹیم ریس سے باہرسائیڈکے مقابل،امکانات اور خطرات

حیدر آباد دکن،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل میں آج کا میچ،کوہلی کی ٹیم ریس سے باہرسائیڈکے مقابل،امکانات اور خطرات۔بگ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی پی ایل 2023 کے لیگ میچز اختتامی مراحل میں ہیں۔آج ویرات کوہلی کی ٹیم کا امتحان ہے،اس وقت منزل پلے آف کی ٹکٹ ہے،اس کے لئے ایک ایک میچ ضروری ہے۔کپتان فاف ڈوپلیسی ہیں لیکن خبروں میں ویرات کوہلی رہتے ہیں۔صورتحال یہ ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 12 میچزمیں 12 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہے،اس کے 2 میچز باقی ہیں۔ان میں سے ایک آج ایسی ٹیم سن رائزرزحیدرآباد سے ٹکر ہے جو پہلے ہی لیگ میں آخری نمبرپرہے اور پلے آف ریس سے آئوٹ ہے۔

کرکٹ کے تازہ ترین تجزیوں اور خبروں میں یہ ہے کہ رائل چیلنجرز کو پلے آف تک جانے کے لئے کیا کرنا ہوگا۔سادہ سی بات ہے۔2 فتوحات ضروری ہیں۔یوں ضروری ہیں کہ پھر سیٹ کنفرم۔ایک شکست کے بعد معاملات خراب ہوسکتے ہیں۔

رائل چیلنجرزبنگلور کتنے فائدے،کتنے خطرے میں 

دہلی کیپٹلز کے خلاف پنجاب کنگز کی شکست نے  کوہلی الیون کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچایا ہے کیونکہ اب ان کی ٹکر ممبئی انڈینز سے  ہے جو رائل چیلنجرز بنگلور کی طرح 16 پوائنٹس کے ساتھ  مقابل آکر لیگ مرحلے کو ختم کر سکتے ہیں۔ یہ جنگ یوں بھی پڑسکتی ہے کہ تین بار کے رنر اپ بنگلور کے پاس پانچ بار کے چیمپئنز کے مقابل ایک فائدہ ہے اور وہ بہتر نیٹ رن ریٹ ہے جو ان کا راستہ آسان  کرسکتا ہے۔

آئی پی ایل 2023،دہلی نے باہر ہوکر پنجاب کو بھی پلے آف سے باہر نکال پھینکا

 اگر رائل چیلنجرز اپنے بقیہ میچز میں سے ایک بھی ہارتا ہے، تو  راجستھان رائلز، کولکتہ نائٹ رائیڈرزاور پنجاب بھی پلے آف کے لئے امیدوار ہونگے۔ ایسے میں بنگلورو کو اپنا نیٹ رن ریٹ برقرار رکھنا ہو گا جو فی الحال مذکورہ تمام ٹیموں سے بہتر ہے۔

لہٰذا، اگر بنگلور  اپنے بقیہ میچز میں سے ایک ہارتا ہے اور 14 پوائنٹس کے ساتھ مہم  ختم کرتا ہے تو انہیں امید  یہ کرنی ہوگی کہ ممبئی انڈینز بھی اپنا آخری میچ ہار جائے گا اور تمام ٹیمیں مثال کے طور پر پنجاب کنگز،کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے ساتھ ممبئی انڈینز کا خاتمہ خراب نیٹ رن رہٹ پر ہوتو کوہلی کی ٹیم پلے آف میں ہوگی۔ 

آج کا میچ

آئی پی ایل 2023کا 65 واں میچ ۔ جمعرات، 18 مئی 2023 ۔مقام: راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، حیدرآباد۔ رائل چیلنجرز بنگلور بمقابلہ سن رائزرز حیدرآباد۔

آئی پی ایل 2023، اتنی سنسنی خیزی،9 میچز میں 9 ہی امیدوار،آج ایک کا چانس

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *