| | | |

آئی پی ایل 2023، اتنی سنسنی خیزی،9 میچز میں 9 ہی امیدوار،آج ایک کا چانس

نئی دہلی ،کرک اگین رپورٹ

تازہ ترین کرکٹ نیوز میں یہ ہے کہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ آئی پی ایل 2023 تاریخ میں پہلی بار اتنی سنسنی خیزی میں ہے اس کے مرحلہ وار میچزختم ہونے کو ہیں لیکن 10 میں سے 9 ٹیمیں پلے آف کیلئے بدستور امیدوار ہیں۔ایسے وقت میں کہ جب 61 میچز ہوچکے ہیں،صرف 9 میچز باقی ہیں تو بھی 9 کی 9 ٹیمیں بدستور پلے آف کے لئے امیدیں روشن کئے ہوئے ہیں۔کیا اس سے بڑی کوئی سنسنی خیزی یا دلچسپی والی کوئی بات ہوگی۔

آئی پی ایل 2023، اتنی سنسنی خیزی،9 میچز میں 9 ہی امیدوار،آج ایک کا چانس۔کرکٹ اپ ڈیٹ یہ ہے کہ ایک ٹیم دہلی کیپیٹلز پلے آف ریس سے باہر ہوگئی ہے۔اس کے 12 میچز میں 8 پوائنٹس ہیں،اس لئے بھی کہ اس کے برابر سن رائزرز حیدرآباد کے بھی 8 ہی پوائنٹس ہیں لیکن اس کا ایک میچ کم یعنی 11 میچز ہوئے ہیں۔ٹیبل پر گجرات ٹائٹنز 12 میچز میں 16 پوائنٹس ہیں۔کہنے کو ٹاپ پوزیشن اور 10 میں نمبر ایک محفوظ مقام ہے لیکن گجرات ٹائٹنز کچھ عرصے سے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، لیکن ابھی تک پلے آف میں کنفرمیشن نہیں، اگر وہ اپنے آخری دو میچ ہار گئے اور دوسرے میچزکے نتائج کے ایک خاص پیمانے پر نکلے تو  تو چنئی سپر کنگز اور لکھنؤ سپر جائنٹس 17 پوائنٹس پر ختم کر سکتے ہیں۔پلے آف میں  چار ٹیمیں  ٹائٹنز، ممبئی انڈینز، رائل چیلنجرز بنگلور، اور پنجاب کنگز – سبھی کوالیفائی کر سکتے ہیں۔2 میچزباقی ہیں۔

آئی سی سی کے 2 بڑے کرکٹ قوانین تبدیل

چنائی کنگزکے 13 میچزمیں 15 پوائنٹس ہیں۔ایک میچ باقی ہے۔دہلی کیپیٹلز کے خلاف اسے چیلنج درپیش ہے۔ وہ اپنا آخری میچ جیت جاتے ہیں تو ٹاپ 2 میں ہونگے۔سیٹ کنفرم ہوجائے گی۔ اگر وہ کیپٹلز سے ہار جاتے ہیں تو سپر کنگز  ناک آؤٹ  ہوسکتی ہے، کیونکہ 5 ٹیمیں ممکنہ طور پر 15 سے زیادہ پوائنٹس پر ختم کر سکتی ہیں۔

ممبئی انڈینز کے 12 میچزمیں 14 پوائنٹس ہیں۔تیسرا نمبر ہے۔دونوں فتوحات پلے آف میں ڈال دیں گی۔ایک فتح اور ایک شکست اسے دوسرے نتائج پر انحصار کروائے گی لیکن اس کا نیٹ رن ریٹ مقابل ٹیموں سے بہتر ہے۔

لکھنو سپرجائنٹس 12 میچزمیں 13 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔2 فتوحات یقینی ٹکٹ فراہم کریں گی۔ایک فتح اور ایک شکست سے بھی وہ پہنس سکتے ہیں لیکن دونوں ناکامیاں باہر کردیں گی۔

رائل چیلنجرز بنگلور 12 میچز میں 12 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں پوزیشن پر ہے۔اس کا نیٹ رن ریٹ اوپر کی 2 ٹیموں سے بہتر ہے۔2 فتوحات کنفرمیشن ہونگی۔2 ناکامیاں باہر کا راستہ دکھائیں گی۔ایک فتح اور ایک شکست بھی نیٹ رن ریٹ پر ان کو پلے آف میں پہنچادے گی۔

راجستھان رائلز کے 13 میچزمیں 12 پوائنٹس ہیں۔پنجاب کنگزسے آخری میچ باقی ہے۔نیٹ رن ریٹ بہتر ہے،جیت کی صورت میں یوں ریس میں ہونگے کہ دیگر نتائج ان کے حق میں جانے کے امکانات موجود ہیں۔

پنجاب کنگزکے 12 میچزمیں 12 پوائنٹس ہیں۔2 فتوحات 16 پوائنٹس تک لے جاسکتی ہیں۔فتوحات کے ساتھ نیٹ رن ریٹ کی بہتری کی بھی ضرورت ہوگی۔

ایشیا کپ کہاں ہوگا،حتمی فیصلہ ہوگیا

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے 13 میچزمیں 12 پوائنٹس ہیں۔سپر کنگز کے خلاف ان کی فتح نائٹ رائیڈرز کو  ریس میں رکھ سکتی ہے،  اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ وہ 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ فور میں شامل ہوجائیں۔ ایسا کرنےکے لئے، انہیں اپنا آخری میچ جیتنا ہو گا  ۔

سن رائزرز حیدرآباد کے 11 میچز میں 8 پوائنٹس ہیں۔سن رائزرز اس وقت8 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں، لیکن وہ واحد ٹیم ہے جس کے تین  میچز باقی ہیں۔ اگر وہ ان سب کو جیت جاتے ہیں، تو وہ اب بھی  14 پوائنٹس پر  فنش کر سکتے ہیں اگر دوسرے نتائج ان کے حق میں آگئے تو یہی ٹیم فائنل 4 میں ہوگی۔

احمدآباد میں آج گجرات ٹائٹنز اور سن رائزرز حیدرآباد کا میچ کھیلا جارہا ہے۔گجرات ٹائٹنز کی جیت انہیں اس سیزن کی ایسی پہلی ٹیم بنادے گی جسے پلے آف کا ٹکٹ ملے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *