| | | | | |

آئی سی سی کے 2 بڑے کرکٹ قوانین تبدیل

دبئی،لندن:کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی کے 2 بڑے کرکٹ قوانین تبدیل۔آئی سی سی نے کرکٹ کے 2 بڑے قوانین تبدیل کردیئے ہیں۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ اطلاق اگلے ماہ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے ہوگا۔آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے اس کی سفارش کی تھی۔2 سال سے طویل بحث و مباحثہ جاری تھا۔اس کے بعد آخرکار تبدیلی ہونے جارہی ہے۔

تازہ ترین کرکٹ نیوز کے مطابق ریویو سسٹم،تھرڈ امپائر اور جدید تیکنالوجی میں فیلڈ امپائر سے ایک اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔اب امپائرز سافٹ سنگنل  نہیں دے سکیں گے۔تھرڈ امپائر کو مکمل اختیار ہوگا کہ فیلڈ امپائرکے فیصلے کو ٹھوس ثبوت کے ساتھ تبدیل کرسکے۔اس سےقبل امپائرز جب تھرڈ امپائر سے رجوع کرتے تھے رو آن فیلڈ امپائرز باہمی مشاورت سے تھرڈ امپائر کے پاس جاتے،جانے سے پہلے بائولر اینڈ کی جانب موجود امپائر ہاتھوں کے ہلکے اشارے سے آئوٹ یا ناٹ آئوٹ کا سافٹ سگنل دیتا تھا،اب یہ ختم ہوجائے گا۔

ایشیا کپ کہاں ہوگا،حتمی فیصلہ ہوگیا

دوسرا بڑا قانون یہ تبدیل ہوگا کہ خراب روشنی یاخراب موسم کے نتیجہ میں دن کے اوقات میں فلڈ لائٹس آن کرکے میچ جاری رکھاجائے گا،اس سے قبل فلڈ لائٹس میں ٹیسٹ میچ نہیں ہوتا تھا،جب تک کہ مطلوبہ سورج کی روشنی نہیں ہوتی تھی۔

ان فیصلوں کا اطلاق اگلےماہ کی 7 تاریخ سے اوول میں شروع ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے ہوگا ،جو بھارت اور آسٹریلیا کھیلیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *