| | |

شان مسعود کی کپتانی بھی فلاپ،یارک شائر کو 18 ویں شکست،جمی اینڈرسن ان فٹ

کرک اگین رپورٹ

شان مسعود کی کپتانی بھی فلاپ،یارک شائر کو 18 ویں شکست،جمی اینڈرسن ان فٹ۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پیسر جمی اینڈرسن کے لئے پہلا ٹیسٹ کھیلنا مشکل ہوگا۔یکم جون سے لارڈز میں آئرلینڈ کے خلاف سیزن کا پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔جمی اینڈرسن لنکا شائر کے لئےکھیلتے ہوئے معمولی انجری کا شکار ہوئے،،اس کے بعد بائولنگ نہیں کی۔اب کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آفیشلی تصدیق کی ہے کہ وہ ان فٹ ہیں لیکن اگلے ہفتہ جب اسکواڈ کا اعلان ہوگا تو وہ اسکواڈ کا حصہ ضرور ہونگے۔انگلینڈ کیلئے اس سے بڑی سیریز ایشز کی ہےجو اس کے بعد شروع ہوگی۔اس میں انگلینڈ کیلئے زیادہ وکٹ لینے والے جمی اینڈرسن کی شرکت کے امکانات ہیں۔ایک اور گیند باز جوفرا آرچر بھی ان فٹ ہیں۔آئی پی ایل کے دوران ان کی انجری لوٹ آئی ہے۔

ایک تازہ ترین کرکٹ خبر یہ ہے کہ ادھر پاکستانی بیٹر شان مسعود بھی اپنی نئی کائونٹی یارک شائر کے لئے نوید کا سبب نہ بن سکے،ڈربی شائر میں گزشتہ سال کامیاب گزارنے والے لیفٹ ہینڈ اوپنر شان مسعود اس بار یارک شائر کےکپتان ہیں۔ان کی قیادت میں کائونٹی نے پہلا میچ کھیلا اور ایک وکٹ کی ایسی ذلت آمیز شکست ہوئی،جس کا تصور بھی نہ تھا۔اس لئے کہ جب  حریف ٹیم ڈرہم، کے 8 کھلاڑی173 پر گئے تو وہ فتح سے 73 رنزکی دوری پر تھے۔ایسے میں ٹیل اینڈرز اسکور پورا کرگئے۔یہ گزشتہ سال اپریل سے اس سال مئی تک یارک شائر کی مسلسل 18 ویں شکست ہے اور نتیجہ میں وہ  ڈویژن 2 میں ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

سنسنی خیزی مہنگی پڑگئی،آئرلینڈ بنگلہ دیش ون ڈے کا ڈرامائی اختتام

پاکستان می شان مسعود کو نیشنل ٹیم کے لئے ایک فارمیٹ کی کپتانی کی مہم چلائی گئی تھی لیکن ابھی وہ انگلینڈ پہنچے ہیں اور اپنے پہلے ہی امتحان میں ناکام ہیں۔انہوں نے میچ کی پہلی اننگ میں 44 اور دوسری میں صرف 10 رنزبنائے۔ان کے ساتھ سعود شکیل بھی کھیل رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *