| |

ایک اوور میں 52 رنز،ایک اننگ کا ریکارڈ ٹوٹل،دنیائے کرکٹ کا نیاریکارڈ بن گیا

 

کرک اگین رپورٹ

ایک اوور میں 52 رنز،ایک اننگ کا ریکارڈ ٹوٹل،دنیائے کرکٹ کا نیاریکارڈ بن گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کرکٹ ورلڈکپ کے دنوں میں ایک اور ریکارڈ کی باز گشت لیکن یہ ریکارڈ کسی ایسی ٹیم نے نہیں بنایا جو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں شامل ہو اور نہ ہی یہ میگا ایونٹ میں سب ہوا۔اہم بات یہ بھی ہے کہ 50 اوورز ورلڈکپ  یا ون ڈے کا ریکارڈ نہیں بلکہ بیس اوورز کرکٹ کا ہے۔

ارجنٹائن کی خواتین کرکٹ ٹیم نے چلی کے خلاف شاندار جیت کے ساتھ کئی ریکارڈ توڑ ڈالے۔ ارجنٹائن نے صرف 20 اوورز میں 427/1 کا تاریخی ٹوٹل بنایا، دونوں اوپنرز لوسیا ٹیلر (169) اور البرٹینا گالان (145) نے 350 رنز کی شراکت قائم کی۔ بعد ازاں ارجنٹینا نے چلی کو صرف 63 رنز پر ڈھیر کر دیا اور 364 رنز سے فتح حاصل کی۔ یہ میچ آنے والے سالوں تک یاد رکھا جائے گا کیونکہ یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے زیادہ سکور تھا۔ارجنٹائن نے بحرین کی خواتین ٹیم کے 20 اوورز میں 318/1 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا، جو اس نے مارچ 2022 میں سعودی عرب کے خلاف  بنایا تھا۔ فہرست میں تیسری ٹیم یوگنڈا ہے جس نے جون 2019 میں مالی کے خلاف مجموعی طور پر 314/1 کا ٹوٹ؛ سکور کیا تھا۔

پچھلے مہینے، نیپال کی مردوں کی ٹیم نے منگولیا کے خلاف 314/3 پوسٹ کیا اور مردوں کے  ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ مجموعہ درج کیا۔ انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف افغانستان کے کل 278/3 کو پیچھے چھوڑ دیا، جو انہوں نے 2019 میں بنایا تھا۔

ایک اور ریکارڈ کا ذکر بھی ضروری ہے اس میچ نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ایک اور ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ چلی کی فلورنسیا مارٹینیز نے صرف ایک اوور میں 52 رنز کا حیران کن ٹوٹل  کیا جس میں 17 نو بالز شامل تھیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *