| | |

ٹی 20 شکست کے بعد کیویز بھپرگئیں،نداڈار کے منہ پر گیند جالگی،پہلےون ڈے میں بڑا ٹوٹل

 

کوئنز ٹائون ،کرک اگین رپورٹ

Getty images

ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد کیویز خواتین غصہ میں ،پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں بڑا ٹوٹل سجادیا۔4 وکٹ پر 365 اسکور کردیئے ۔جواب میں پاکستان نے بھی جارحیت دکھائی ہے۔18 اوورز میں سنچری شراکت بغیر کسی وکٹ پر پر کردینے تھے۔110 تک ایک آئوٹ تھا ۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انجرڈ ہو گیں۔

کوئنز ٹاؤن کے جان ڈیوس اوول میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کی اننگز کے 44ویں اوور میں بولنگ کے دوران پاکستان کی کپتان ندا ڈار کو چہرے پر گیند لگنے کے بعد میدان سے باہر جانا پڑا۔

ندا ڈار کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کی فزیو نے فیصلہ کیا ہے کہ ندا ڈار آج کے ون ڈے انٹرنیشنل میں مزید حصہ نہیں لیں گی۔

صدف شمس کو ندا ڈار کے متبادل کے طور پر آئی سی سی میچ ریفری ٹرڈی اینڈرسن نے منظوری دے دی ہے۔

فاطمہ ثناء ٹیم کی اسٹینڈ ان کپتان کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

سیریز کے بقیہ میچوں میں ندا ڈار کی شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *