| | | | | | |

کس بات کی شرمندگی،شان کا طنز یا رن آئوٹ،بابر اعظم آپے سے باہر،گلوز اور بیٹ دے مارا،چیخ وپکار

کراچی،کرک اگین رپورٹ

کس بات کی شرمندگی،شان کا طنز یا رن آئوٹ،بابر اعظم آپے سے باہر،گلوز اور بیٹ دے مارا،چیخ وپکار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم رن آئوٹ ہونے پر آپے سے باہر،اپنے آپ پر شدید غصہ۔ڈریسنگ روم میں جاکر گلا پھاڑکر شور۔اپنے گلوز اور بیٹ دے مارے،شدید غصہ میں بیٹھ کر کافی دیر بڑبڑاتے رہے۔

پی ایس ایل ہسٹری میں وہ 22 ویں بار رن آئوٹ ہوئے۔اس بار پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کے خلاف وہ 51 رنزبناکر رن آئوٹ ہوئے۔بس پھر کیا تھا،گرائونڈ میں گلا پھاڑا،اور پھر ڈریسنگ روم میں جاکر غصہ ایسانکالا جو پہلے کبھی دیکھا ہی نہیں گیا تھا۔

سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہوا،شاید اس لئے بھی کہ رن آئوٹ تھے اورشاید اسلئے بھی کہ14 ویں اوور میں ٹیم کا اسکور جاکر 100 ہوا تھا،ایسے میں 46 بالز کھیل کر صرف 51 رنزبنانے والے بیٹر کو جہاں اپنے سٹرائیک ریٹ نے پریشان کیا،وہاں انہیں یہ احساس بھی ہوا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط تھا،شان مسعود پہلے ہی بول چکے تھے کہ میں ہوتا تو پہلے بال کرتا اور بابر نے ہمارا پلان آگے بڑھایا ہے۔

پشاور زلمی کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل 9 لیگ کے آخری میچ میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر صرف 147 رنزہی بناسکی ہے۔رومین پاول 30 کے ساتھ دورے نمایاں سکورر تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *