| | | | |

ایشیا کپ کہاں ہوگا،حتمی فیصلہ ہوگیا

نئی دہلی،دبئی:کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ کہاں ہوگا،حتمی فیصلہ ہوگیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایشیا کپ 2023 کے لئے مکس اپ فیصلہ ہوگیا۔ابتدائی 4 میچز پاکستان میں ہونگے،اس کے بعد ایونٹ سری لنکا یا متحدہ عرب امارات منتقل ہوجائے گا۔فیصلہ ہوچکا۔رسمی اعلان کل ہوگا۔

تازہ  ترین کرکٹ اپ ڈیٹ یہ ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کل اس کا اعلان کریں گے۔ایشین کرکٹ کونسل نےپی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا موقف تسلیم کیا ہے لیکن بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی۔زیادہ امکان یہ ہے کہ باقی میچز سری لنکا میں ہی ہونگے۔

حسن علی کی 6 وکٹیں،جارحانہ ففٹی کا واروکشائر کی جیت میں اہم کردار

ایشیا کپ کی میزبانی کا معامل طے ہونے کے بعد اس کے شیڈول کا اعلان اس ماہ کے آخر تک متوقع ہے۔کرک اگن نے دبئی رابطہ کیا اور اپنے ذرائع سے معلوم کیا ہے،بتایا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجبوری میں پاکستان میں 4 میچز پر راضی ہوگا۔پہلی صورت یہی تھی کہ پورا ایونٹ نیوٹرل وینیو پر ہو لیکن آنے والے ورلڈکپ 2023کی میزبانی اور پاکستان کے میچز کچھ لے،کچھ دے پر مجبور کئے ہوئے ہیں۔

ایشیا کپ 2023، کونسل نے فیصلہ سنادیا،ایونٹ پاکستان سے گیا،اب کیا بچا،بریکنگ نیوز

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *