| | | | |

ایشیا کپ 2023، کونسل نے فیصلہ سنادیا،ایونٹ پاکستان سے گیا،اب کیا بچا،بریکنگ نیوز

دبئی،کرک اگین اگین رپورٹ

ایشیا کپ 2023، کونسل نے فیصلہ سنادیا،ایونٹ پاکستان سے گیا،اب کیا بچا،بریکنگ نیوز ۔ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کا حتمی فیصلہ ہوگیا ہے۔پاکستان نے ابتدائی طور پر بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے۔ایشین کرکٹ کونسل نے دھمکی قبول کرکے 5 ملکی ایشیا کپ کھیلنے کی جوابی بات کی ہے اور پی سی بی سے کہا ہے کہ وہ اپنے حتمی فیصلے پر نظر ثانی کرلے۔یوں حتمی فیصلے کا اختیار اب پی سی بی کے پاس ہے۔

 

ورلڈ کپ 2023،پاکستان سرنڈر،بھارت سے مقابلہ کی تاریخ اور مقام طے

دبئی سے موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2023 کی میزبانی آفیشلی سری لنکا کو دے دی ہے۔کرک اگین نے 3 روز قبل دوپہر 12 بجے یہ نیوز بریک کی تھی کہ ایشیا کپ مکمل طور پر پاکستان سے منتقل۔یہ بریکنگ نیوز اسی شام بھارتی میڈیا میں کرکٹ کی تازہ ترین خبر بنی۔جسے پاکستانی میڈیا نے بھارتی شوشہ قرار دیا،پھر سری لنکا کرکٹ کی جانب سے تردیدی بیان چلا۔

ایشیا کپ 2023 مکمل نیوٹرل وینیو پر مننتقل

کرک اگین نے گزشتہ روز بھی یہ نیوز بریک کی تھی کہ سری لنکا بھارت اور افغانستان ایک پیج پر ہیں۔آج یہ کرکٹ نیوز بریک ہے کہ ایشیا کپ کےلئے ایشین کرکٹ کونسل نے سری لنکا کو گرین سگنل دے دیا ہے۔پاکستان کو پیشکش کی ہے کہ وہ میزبانی کےرائٹس اپنے پاس رکھے لیکن پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی کو قبول کرکے پاکستان کوپیشکش کی ہےکہ وہ نہیں کھیلنا چاہتا نہ آئے لیکن اگر آئے گا تو ٹھیک ہے۔ورنہ 6 ملکی کپ کی بجائے 5 ملکی کپ ہوگا۔

خبر کی باقی تفصیل وہی ہے کہ پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل ریجیکٹ ہوگیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *