| | | |

ایشیا کپ 2023 مکمل نیوٹرل وینیو پر مننتقل

کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ 2023 مکمل نیوٹرل وینیو پر مننتقل۔ایشیا کپ 2023 کو بچانے کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ اور دیگر ایشیائی ممالک ایک پیچ پر آگئے ہیں۔نجم سیٹھی اور پی سی بی کیلئے ایک پیغام ہے کہ وہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ کےا کثریتی فیصلے کا احترام کرے جو اگلے چند گھنٹوں میں   کسی نہ کسی انداز میں ہونا ہے،یہ آن لائن بھی ہوسکتا ہے اور اسے غیر سرکاری میٹنگ کا ٹائٹل بھی دیا جاسکتا ہے۔

کرک اگین پہلے ہی یہ نیوز کرکٹ بریکنگ نیوز کے طور پر بریک کرچکا ہے کہ پاکستان اس کے متبادل کے لئے 3 ملکی کپ کی کوشش کررہا ہے اور بھارت 5 ملکی کپ کراوئے گا۔

ایشیا کپ 2023ملتوی،بھارت 5 ملکی اور پاکستان 3 ملکی کپ کی کوشش میں

معاملہ یہ ہے کہ ایشیا کپ 2023 پاکستان میں ستمبر میں شیڈول ہے لیکن بھارت پاکستان آنا نہیں چاہتا،پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز دی ہے کہ بھارت اپنے میچز باہر کھیل لے،باقی ایونٹ پاکستان میں ہوگا۔بھارتی بورڈ اس کے لئے تیار نہیں۔اس نے ایشین کرکٹ کونسل کو ساتھ ملا کر یہ موقف لیا ہےکہ 2 ممالک میں ایونٹ ممکن نہیں،اس لئے سارا ایونٹ ہی نیوٹرل وینیو پر کروایا جائے۔پی سی بی اس کنڈیشن میں کہہ چکا ہے کہ وہ ایونٹ ملتوی کرے گا لیکن دیگر ممالک التو کے خلاف ہیں،اس لئے حالات خاصے خراب ہیں۔نجم سیٹھی معاملہ کے حل کے لئے دبئی جاچکے ہیں۔

خیال ہے کہ ایشیا کپ 2023 متحدہ عرب امارات منتقل ہوسکتا ہے،اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک مزید سیریز اپنی اپنی جگہ آرگنائز کرسکتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *