ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کی کھینچا تانی میں سری لنکا افغانستان پر مہربان،سیریز رکھ لی

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کی کھینچا تانی میں سری لنکا افغانستان پر مہربان،سیریز رکھ لی۔ایشیا کپ 2023 کے حوالہ سے کسی مک مکا کا انعام اوریا پھر  روٹین کی سیریز سیٹ۔سری لنکا نے افغانستان کو اپنے ملک میں بلالیا۔یہ سیریز فوری ہوگی۔

انٹر نیشنل کرکٹ شیدول میں افغانستان کی کرکٹ کیلئے اگلے ماہ جون میں یہ سیریز ہوگی۔اس کی تاریخیں بھی جاری کردی گئی ہیں۔یہ میچز 2جون،4 اور 7 جون کو ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں بورڈ کا مشترکہ بیان یہ سامنے آیا ہے کہ یہ سیریز  ایشیا کپ 2023 اورورلڈ کپ 2023 کی تیاری کیلئے رکھی گئی ہے۔اس سے مدد ملے گی۔

ایشیا کپ،دبئی میں نجم سیٹھی کو کچھ یقین دہانی،کیوی کرکٹرچپمین پاکستان کےحق میں بول پڑے

اب وقت بتائے گا کہ یہ سیریز واقعی ایسے ہی شیڈول کی گئی ہے اور یا جیسا کہ مبینہ نیوز بریک ہوئی تھیں کہ ایشیا کپ سری لنکا منتقل ہوچکا۔پاکستان کی مخالفت میں باھرت نے افغانستان اورسری لنکا کو ہم خیال بنالیا ہے۔ ایشیا کپ 2023 کے حوالہ سے اہم فیصلہ جلد متوقع ہے کہ یہ کہاں ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *