| | | | | |

ایشیا کپ،دبئی میں نجم سیٹھی کو کچھ یقین دہانی،کیوی کرکٹرچپمین پاکستان کےحق میں بول پڑے

دبئی،کراچی،ولنگٹن:کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالہ سے اس وقت پاکستان اور بھارت کرکٹ ہیڈلائنز میں ہیں،بھارتی میڈیا ہر بات کو کرکٹ بریکنگ نیوز بنارہا ہے۔پاکستانی حلقوں میں اسے دوسرے زاویون سے تازہ ترین کرکٹ نیوز کا درجہ مل رہا ہے۔ایک ایسے وقت میں کہ  جب پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی معاملہ کے حل کیلئے دبئی میں موجود ہیں۔افغانستان اور بنگلہ دیش کرکٹ حکام سے ملاقاتیں کررہے ہیں،ایسے میں حال میں پاکستان کا دورہ ختم کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مارک چپمین کا میگا ایونٹ کی پاکستانی میزبانی کے لئے بڑا بیان آیا ہے۔ایشیا کپ،دبئی، نجم سیٹھی ، یقین دہانی،کیوی کرکٹرچپمین ،پاکستان۔

مارک چپمین نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ شاندار رہا۔ہم نے یہان  قریب کل ملا کر 45 روز گزارے ہیں۔میزبانی سے لےکرہرمعاملہ تک ہمارا بہت خیال رکھاگیا۔بہتر انداز میں رکھاگیا۔پاکستان کے لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور وہ اس بات کے حقدار ہیں کہ ان کے ہاں میگا ایونٹس کھیلے جائیں۔

ایشیا کپ کی میزبانی،نجم سیٹھی کا رابطہ،سری لنکن کرکٹ بورڈ کی وضاحت آگئی

ایشیا کپ،دبئی، نجم سیٹھی ، یقین دہانی،کیوی کرکٹرچپمین ،پاکستان۔اب بھارت ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہیں آرہا۔پاکستان اسے چھوڑ کر باقی میچز اپنے ہاں کروانا چاہتا ہے اور بھارت کے میچ نیوٹرل وینیو پر،لیکن بھارت پورا ایونٹ پاکستان سے باہر کروانے کی کوشش میں ہے،اس حوالہ سے بھارتی میڈیا تو یہ نیوز بریک کرچکا ہے کہ ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہوگا لیکن پی سی بی حکام اب بھی درمیانی راستہ نکال رہے ہیں۔چیئرمین پی سی بی کمیٹی نجم سیٹھی نے ایک روز قبل دبئی میں سری لنکا کرکٹ اور بنگلہ دیش کرکٹ کو بہت حد تک قائل کرنے کی کوشش کی لیکن بنگلہ دیش نے کسی حدتک ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔سری لنکا کرکٹ تاحال مشکوک چال رہا ہے۔افغانستان کا رویہ بھی 100 فیصد مثبت نہیں ہے۔نجم سیٹھی کی یہ کاوشیں آج بھی جاری رہیں گی۔

ایشیا کپ 2023 مکمل نیوٹرل وینیو پر مننتقل

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *