| | |

حسن علی کی 6 وکٹیں،جارحانہ ففٹی کا واروکشائر کی جیت میں اہم کردار

کرک اگین رپورٹ

حسن علی کی 6 وکٹیں،جارحانہ ففٹی کا واروکشائر کی جیت میں اہم کردار،یہی کرکٹ بریکنگ نیوز ہے۔

حسن علی کی انگلش کائونٹی میچ میں 6 وکٹیں،ہاف سنچری،اپنی ٹیم واروکشائر کی جیت میں مرکزی کردار اداکیا ہے۔

کائونٹی،حسن علی بال کرتے ہی پچ پر کیوں گرے،ہاف سنچری بھی بنائی،شان مسعود،سٹیون سمتھ ناکام

واروکشائر نے  ایسیکس کو 4 وکٹ سے ہرادیا۔میط کی اہم بات یہ تھی کہ حسن علی نے پہلی اننگ میں 31 رنز دے کر 2 اور دوسری اننگ مین 48 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

یہی نہیں پہلی اننگ میں جب ان کی ٹیم واروکشائر ایسیکس کے 126 رنزکے جواب میں 154 پر 8 وکٹیں کھوچکی تھی،وہاں انہوں نے 37 بالز پرہاف سنچری بنائی۔53 رنزکی اننگ سے اپنی ٹیم کے ٹوٹل کو215 تک پہنچادیا۔ایسکیس نے اگر چہ دوسری باری میں 215 رنزبنائے لیکن وہ پہلی اننگ کی بتری ہی تھی کہ جس کی وجہ سے ملنے والا100 رنزکا ہدف بھی واروکشائر کے لئے مشکل ہوگیا کیونکہ اس نے اس کے لئے بھی 6 وکٹ گنوادی تھیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *