| | |

حج سے واپسی،بابر اعظم نے گھر میں آتے ہی سب سے پہلے کیا چیز مانگی

لاہور،کرک اگین رپورٹ

حج سے واپسی،بابر اعظم نے گھر میں آتے ہی سب سے پہلے کیا چیز مانگی۔پاکستانی کرکٹ فینز اپنے کپتان بابر اعظم سے بے پناہ پیار کرتے ہیں اور ہمہ وقت ان سے جڑی کرکٹ بریکنگ نیوز یا تازہ ترین کرکٹ خبر اور یاپھر کوئی تازہ ویڈیو کی تلاش میں ہوتے ہیں۔

بابر اعظم پیر اور منگل کی درمیانی شب فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں اور اس کی ابتدائی سٹوری کرک اگین شائع کرچکا ہے۔اب اگلی نیوز یہ ہے کہ بابر اعظم نے گھر میں آتے ہی سب سے پہلی چیز جو مانگی ،وہ کیا تھی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے سب سے پہلے اپنے بیٹ والا بیگ منگوایا اور تیزی کے ساتھ اپنے بیٹ سامنے کئے۔ایک سے زائد بیٹ ان کے بیگ میں تھے۔ان میں سے ایک چمکتا،دمکتا بیٹ نکال کر ہاتھ میں پکڑا اور اسے جائزہ انداز میں دیکھتے رہے۔چہرے پر ایسی خوشی تھی کہ جیسے کھوئی چیز واپس ملی ہو۔

بابر اعظم کی ٹنڈ رونمائی،گھر پہنچنے پر کس نےا ستقبال کیا،جانیئے

قریب ڈیڑھ ماہ بعد انہوں نے اپنے بیٹ دیکھتے اور ان کو ہاتھ میں پکڑا ہے اور نہایت مسرت کا اظہار کیا ہے۔بابر اعظم سے کوئی بعید نہیں کہ وہ آدھی رات کو بیٹنگ پریکٹس کررہے ہوں۔ویسے بھی آج سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ شروع ہونے لگاہے۔دورہ سری لنکا سرپر ہے۔اس لئے بابر اعظم آج سے ہی بیٹنگ پریکٹس کیلئے ایکشن میں ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *