| | | |

آئی پی ایل 2023،دہلی نے باہر ہوکر پنجاب کو بھی پلے آف سے باہر نکال پھینکا

دھرم شالہ،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل 2023،دہلی نے باہر ہوکر پنجاب کو بھی پلے آف سے باہر نکال پھینکا۔آئی پی ایل 2023 کے اہم ترین میچ میں دہلی کیپیٹلز نےپنجاب کنگز کی بینڈ بجادی۔دھرم شالہ میں کھیلے گئے میچ میں آئی پی ایل سے باہر ہونے والی سب سے پہلی سائیڈ تھی،آج تک پنجاب کنگز کسی نہ کسی کیٹگری میں پلے آف کی امیدوار تھی لیکن ایک سخت مقابلہ کے بعد پنجاب کنگز کو شکست ہوگئی۔

دہلی کیپٹلز نے پہلے کھیل کر2 وکٹ 213 اسکور بنائے۔ریلی روسو نے37 بالز پر 82 کی اننگ کھیلی۔سام کرن نے ہی دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پنجاب کنگز 8 وکٹ پر 198 رنزتک جاسکی۔لیام لونگسٹن نے 48 بالز پر 94 رنزکی اننگ کھیلی۔

آئی پی ایل 2023، اتنی سنسنی خیزی،9 میچز میں 9 ہی امیدوار،آج ایک کا چانس

اس فتح کے ساتھ ہی دہلی کیپیٹلز  نے 13 میچز میں 10 پوائنٹس تو بنالئے لیکن فائدہ نہیں ہونے والا۔پنجاب کنگز کے13 میچز میں 12 ہی  پوائنٹس رہ گئے ہیں۔یوں اس کی پلے آف تک رسائی مشکل ہی نہیں ،ناممکن ہوگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *