| | | | | |

ایشیا کپ،4 برس بعد کل پاکستان اور بھارت ون ڈے میچ میں مقابل،ٹی ٹوئنٹی میں تبدیلی کا امکان،جھپی،مصافحہ وائرل

کینڈی،کرک اگین رپورٹ

کینڈی میں ٹریننگ کے دوران بھارتیئ کرکٹر ویرات کوہلی اور پاکستانی پیسر حارث رئوف کی جھپی اور مصافحہ وائرل ہوگیا ہے۔دونوں کی خوشگوار ملاقات ہوئی ہے۔

 ایشیا کپ  2023

ایشیا کپ،4 برس بعدکل پاکستان اور بھارت ون ڈے میچ میں مقابل،ٹی ٹوئنٹی میں تبدیلی کا امکان،اہم معلومات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں ہی ہیں کہ پاکستان اور بھارت  2019 ورلڈکپ کے بعد پہلی بار ایک دوسرے کے خلاف ایک روزہ ون ڈے میچ میں کل مدمقابل ہونگے۔پاکستان ہارگیا تھا لیکن اس سے 2 برس قبل اور اب سے 6 برس قبل بھارت کے لئے چیمپئنز ٹرافی فائنل بھی فرش ہوگا،جب پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔یہ الگ بات ہے کہ اس کے ایک برس بعد پاکستان ایشیا کپ ون ڈے کے دونوں میچز دبئی میں ہارگیا تھا۔یوں آخری  5 ون ڈے میچز میں 6 سال میں پاکستان صرف ایک ون ڈے جیت سکا۔5 ہارا ہے۔

پالی کیلے میں ہفتہ کو کون فیورٹ ہوگا۔آسان سوال نہیں ہے لیکن مشکل میچ ضرور ہے۔ورلڈکپ سے قریب ایک ماہ قبل یہ مقابلہ نہایت ہی توجہ کا مرکز ہوگا۔پاکستان کی بائولنگ اور بھارتی بیٹنگ میں گھمسان کا رن پڑے گا۔

موسم اور پچ کی پیش گوئی

کینڈی سے تازہ ترین موسم پیش گوئی یہ ہے کہ بارش کل 2 ستمبر کو صبح سے ہی شروع ہوسکتی ہے اور دوپہر تک جاسکتی ہے۔یوں یہ میچ تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔جہاں تک وکٹ کا تعلق ہے تو یہ پچ ہوگی۔پالی کیلے میں اس کا رویہ وہی ہوگا جو بنگلہ دیش اور سری لنکا میچ میں تھا۔اسپنرز اور پیسرز فائدہ اٹھائیں گے۔ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ قدرے بہتر ہوسکتا ہے۔

ممکنہ ریکارڈز

ویرات کوہلی 13000 ون ڈے رنز مکمل کرنے والے پانچویں بلے باز بننے سے 102 دور ہیں۔ اگر وہ ہفتہ کو یہ کرلیتےہیںتو اپنی  266ویں اننگز میں وہ سچن ٹنڈولکر کا اس سنگ میل تک تیز ترین ہونے کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔انہوں نے 321 اننگز میں کیا تھا۔بابر اعظم کی ون ڈے میں 19 سنچریاں ہیں۔ ایک  سنچری کے ساتھ پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ون ڈے سنچری بنانے والے سعید انور کےبرابر ہوجائیں گے۔امام الحق کے پاس دوسرے تیز ترین 3000 ون ڈے رنز بنانے کا موقع ہے۔ اس وقت ان کے 63 اننگز میں 2889 رنز ہیں۔ شائی ہوپ اور فخر زمان، جو اس وقت مشترکہ دوسرے تیز ترین ہیں، 67 اننگز میں وہاں پہنچے۔رویندر جڈیجہ کو 200 ون ڈے وکٹوں کے ساتھ ساتویں ہندوستانی بننے کے لیے 6 وکٹیں درکار ہیں۔

ایشیا کپ پاکستان بمقابلہ بھارت ریکارڈز،13 میچز،ٹاس 15 برس سے پاکستان جیت رہا،اس بار میچ کس کا

بھارت کئی مہینوں بعد پہلی بار پوری طاقت  کے ساتھ مقابلے میں اتر رہا ہے۔ انہوں نے بنگلورو کے مضافات میں کیمپ مکمل کیا، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے لائن اپ پر اعتماد کا اظہار کیا، جس میں شریاس ایر اور جسپریت بمراہ کی  واپسی ہوئی۔پاکستان اپنی وہی لائن اپ کھلاسکتا ہے جس نے ملتان میں ایشیا کپ کا پہلا میچ جیتا تھا۔آغا سلمان کی جگہ فہیم اشرف لے سکتے ہیں۔موسم اس ایک روزہ ون ڈے کو ٹی  ٹوئنٹی میں تبدیل کرسکتا ہے۔اس کا امکان موجود ہے۔

پاکستان کی ممنکہ الیون

فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم ، محمد رضوان ، آغا سلمان/فہیم اشرف، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف۔

بھارت کی ممکنہ الیون

روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، ایشان کشن ، شریاس ایر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر/اکسر پٹیل، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *