| | | | | |

پی ایس ایل 8 کے لئے شعیب ملک کی نئی پرواز،پڑائو کہاں متوقع

کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پاکستان کرکٹ اور پی ایس ایل کے لئے نیا جھونکا،شعیب ملک کو کھیل جاری رکھنے پر زور،ایسا کرنے میں سابق کپتان اور ایک ٹیم کے قائد پیش پیش،یہ بھی ممکن ہے کہ شعیب ملک پی ایس ایل 8 میں ایک اور ٹیم کی نمائندگی کرتے دکھائی دیں۔انہیں ایسا کرنے کی پیش کش کردی گئی ہے۔

انگلش کائونٹی،حسن علی کا جنریٹر آن

سوشل میڈیا ویب ٹوئٹر پرفواد عالم نے تصاویر شیئر کی ہیں،ان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک کو منانے کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آنر ندیم عمر اور کپتان سرفراز احمد پیش پیش ہیں۔

صرف اندازے کی بات نہیں ہے بلکہ فواد عالم نے اس کے ساتھ جو لکھا ہے،اسے سرفراز احمد نے ری ٹوئٹ کرکے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ یہی صداقت ہے۔

فواد عالم لکھتے ہیں کہ

سرفراز احمد اور ندیم عمر پی ایس ایل  ٹی 20 کپ کے لئے سب سے موزوں نوجوان شعیب ملک کو حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ شعیب ملک اگلے سیزن میں پشاور زلمی کی بجائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے ایکشن میں آسکتے ہیں۔

ادھر افغانستان کے نوجوان پیسر ٹریننگ کے لئے شاہین آفریدی کے نئے جم میں پہنچ گئے ہیں،انہوں نے وہاں مختلف ایکسرسائز کی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *