| | | | |

انگلش کائونٹی،حسن علی کا جنریٹر آن

لندن،کرک اگین رپورٹ

انگلش کائونٹی،حسن علی کا جنریٹر آن ۔انگلش کائونٹی کرکٹ میں حسن علی کا جنریٹر بھی آن ہوگیا ہے لیکن ابھی صرف آن ہوا ہے،ایسا گرم نہیں ہوا ہے کہ اس سےشعائیں نکلنے لگی ہوں۔پھر بھی انہوں نے ڈیبیو وکٹ لے لی ہے۔حسن علی کو یہ ایڈوانٹج مل گیا ہے کہ ان کی ٹیم لنکا شائر پہلی اننگ میں 506 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی۔اب حریف ٹیم کینٹ پہلی اننگ میں 260 پر ڈھیر ہوکر فالو آن ہوچکی ہے۔حسن علی نے اس اننگ میں  22 اوورز میں 58 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔میٹ پارکنسن نے 4 کھلاڑی آئوٹ کئے۔فالو آن کے بعد دوسری اننگ میں بھی کینٹ کی 6 وکٹیں 81 پر گرچکی تھیں،حسن علی 6 میں سے 1 کھلاڑی آئوٹ کرگئے تھے۔

انگلش کائونٹی،شان مسعود نے ڈبل سنچری جڑ کرتاریخ رقم کردی،دیگر کا احوال بھی ساتھ

ادھر ڈربی شائر جس کی نمائدگی شان  مسعود کررہے ہیں،ان کی ڈبل سنچری کی وجہ سے505 پر پہنچی،پھر حریف ٹیم سسیکس 174 کرکے فالو آن ہوگئی ہے۔اس کے بعد دوسری باری میں  اس نے 2 وکٹ پر 237 اسکور کرکے کم بیک کی کوشش کی ہے۔

ٹائونٹن میں ایسیکس نےسمرسٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرادیا ہے۔84 رنزکے ہدف میں فاتح ٹیم کی 9 وکٹیں گرگئیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *