| | | | | |

ویمنز ورلڈ کپ،پاکستان کا آسٹریلیا کو 191 رنزکا ہدف

ترنگا،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 191 اسکور کا ہدف دے دیا ہے۔بے اوول میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی اننگ کا آغازتباہ کن تھا۔11 پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئیں۔سدرہ 2 اور ناہندہ 9 کرکے آئوٹ ہوئیں۔44 کے مجموعہ تک 2 مزید وکٹیں عمیمہ 12 اور ندا5 کرکے گرگئیں۔

ویمنز ورلڈ کپ،راولپنڈی ٹیسٹ،دونوں جانب پاکستان آسٹریلیا صف آرا،اسپنرز اہم

نازک ترین موقع پر کپتان بسمعہ معروف اور عالیہ ریاض نے 5 ویں وکٹ پر 101 رنزکی شراکت بناکر پاکستانی اننگ کو سہارا دیا لیکن اس کے لئے دونوں نے 31 اوورزکی بیٹنگ کی۔عالیہ ریاض 4 چوکوں کی مدد سے 53 کرکے آئوٹ ہوئیں۔انہوں نے اس کے لئے109 بالیں کھیلیں۔کپتان بسمعہ معروف 122 بالز پر 78 کرکے ناقابل شکست رہیں۔انہوں نے 8 چوکے لگائے۔پاکستان نے 50 اوورز میں6 وکٹ پر 190 اسکور کئے۔

آسٹریلیں ویمنز کی جانب سےلانا کنگ 24 رنزدے کر 2 وکٹ کے ساتھ کامیاب رہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *