| | | | | | | |

ویمنز ورلڈ کپ،راولپنڈی ٹیسٹ،دونوں جانب پاکستان آسٹریلیا صف آرا،اسپنرز اہم

ترنگا،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کو آج آسٹریلیا سے دہرا چیلنج درپیش ہے تو کینگروز کی 2 ٹیموں کو بھی پاکستانبی اسپن جال سے پریشانی ضرور ہوگی۔اس لئے کہ پاکستانی ویمنز ٹیم کے پاس بھی کوالٹی اسپنرز موجود ہیں۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں منگل 8 مارچ کو پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں صف آرا ہونگی۔ترنگا میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن کو جس انداز میں اڑایا تھا،آسٹریلیا کو اس کا خطرہ ضرور ہے۔بھارت کی 114 پر 6 وکٹیں گرانا بڑی بات تھی لیکن اس کے بعد گرین کیپس نے گرفت کھودی۔نتیجہ میں 107 رنزکی شکست ہوئی۔

پنڈی ٹیسٹ پچ آئی سی سی ریڈار پر،سمتھ نے مردہ پچ پر 5 ویں دن کا منصوبہ بتادیا

ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان پہلا میچ بھارت سے ہارا ہے۔آسٹریلیا انگلینڈ کے خلاف جیتا ہے،اس لئے بظاہر فیورٹ ٹیم آسٹریلیا کی ہے۔

دونوں ٹیموں کا 2018 کے بعد کسی ایک روزہ میچ میں کوئی مقابلہ نہیں ہوا ہے۔

ادھر راولپنڈی میں بھی مردوں کی دونوں ٹیمیں پہلے ٹیسٹ کے آخری روز مقابل ہونگی،بظاہر میچ ڈرا ہے لیکن 5 ویں روز کے حسن میں کچھ تو ہے۔پہلا یہ کہ آسٹریلیا کے ٹیل اینڈرز کچھ برتری لیں،اس کے بائولرز پاکستان کو دبائو میں لائیں،دوسرا پاکستان ابتدائی 6 اوورز میں باقی امندہ وکٹیں اڑائے،آخری سیشن آسٹریلیا کو دے اور دونوں جانب سےا سپنرز کی یلغار کردے تو کچھ بھی سنسنی خیزی ممکن ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *