| | | |

ایشیا کپ ویمنز،پاکستان کی مسلسل دوسری فتح،بنگلہ دیش کو ہرادیا

سلہٹ،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

ایشیا کپ ویمنزٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری جیت،میزبان بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم پہلے کھیل کر 8 وکٹ پر صرف 70 رنزبناسکی۔سلما خاتون 24 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں۔8 کھلاڑی ڈبل فیگر  میں داخل نہ ہوسکیں۔

ڈیانا بیگ نے 11 رنز اورندا ڈار نے 19 رنز سے کر 2،2 وکٹیں لیں۔جواب میں سدرہ امین کے 36 رنزکی بدولت پاکستان نے ہدف صرف 1 وکٹ پر 13 ویں اوور میں پورا کردیا۔

ایشیا کپ ویمنز،پاکستان کا فاتحانہ آغاز

پاکستان نے پہلے میچ میں ملائیشیا کو بھی 9 وکٹ سے شکست دی تھی۔4 پوائنٹس کے ساتھ بہترین نیٹ رن ریٹ نے گرین کیپس کو پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پرکردیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *