| | | | | | | |

ورلڈکپ وارم اپ میچز،آج 2 مقابلے،ایک جانب کامیاب،دوسری طرف سوئی ٹیمیں،موسم اپ ڈیٹ

گوہاٹی،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ وارم اپ میچز،آج 2 مقابلے،ایک جانب کامیاب،دوسری طرف سوئی ٹیمیں،موسم اپ ڈیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ2023 میں آج 2 وارم اپ میچز شیڈول ہیں۔گوہاٹی میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ مدمقابل ہیں۔بنگلہ دیش ٹیم سری لنکا کو ہراکر چونکادینے والی پرفارمنس کا عندیہ دے چکی ہے۔انگلینڈ کیلئے یہ یوں اہم میچ ہے کہ ورلڈکپ سے قبل پریکٹس کے لئے یہ واحد شو باقی ہے۔اس کا پہلا میچ بھارت کے خلاف بارش کی نذر ہوچکا ہےآج براز کی پیش گوئی نہیں ہے لیکن بادل ہونگے۔

ایک وقت میں کچن میں سونا پڑا،حارث رئوف کا انکشاف،شاداب کا کوہلی کو فیورٹ ماننے سے انکار

دوسرا میچ تراونت پورم میں ہوگا،جہاں اب تک کے شیڈول میچزبری طرح متاثر ہوئے ہیں۔یہ میچ  نیوزی لینڈاور جنوبی افریقا کا ہوگا۔یہاں بھی وہی کنڈیشن ہے کہ نیوزی لینڈ پاکستان کو پہلے میچ میں ہراکر فارم میں ہے۔پروٹیز کا پہلا میچ افغانستان کے خلاف بارش کی نذر ہوگیاتھا۔

یہ میچ پھر متاثر ہوگا۔دوپہر 2 بجے اور پھر شام میں گھنٹے گھنٹے سے بارش کی پیش گوئی ہے۔

دونوں میچزپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہونگے۔

مچل سٹارک کی ہیٹ ٹرک رائیگاں،نیدرلینڈ کا آسٹریلیا کو ٹف ٹائم،بارش سے کھیل بے نتیجہ ختم

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *