| | | | | | |

پاکستان اور بنگلہ دیش ٹیسٹ کا تیسرا روز دوپہر میں ہی ختم،کل کی اپ ڈیٹ ساتھ

ڈھاکا: کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل دن کے درمیانی حصہ میں ہی ختم کردیا گیا،اس بات کا اعلان مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کیا گیا ہے۔ڈھاکا میں گزشتہ رات سے جاری تیز بارش آج بھی جاری ہے۔امپائرز و آفیشلز نے تمام صورتحال کےجائزے کے بعد یہ بیانیہ جاری کیا ہے کہ پاک بنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا روز خراب موسم کی وجہ سے ختم کردیا گیا ہے۔

ایشز،پرتھ سے ٹیسٹ میچ کی میزبانی واپس لے لی گئی،نیا فیورٹ مقام ہوبارٹ

میچ کے پہلے روز بھی صرف 57 اوورز کا کھیل ہوسکا تھا۔دوسرے روز ساڑھے 6 اوورز ممکن ہوپائے تھے،پاکستان نے 2 وکٹ پر 188 اسکور بنارکھے ہیں۔اب کل منگل کو چوتھے روز پاکستانی اننگ شروع ہوگی۔کل بہتر موسم کی پیش گوئی ہے۔

ڈھاکا میں آج پیر کو میچ کے تیسرے روز دونوں ٹیمیں ہوٹل تک ہی محدود رہیں۔بارش نے انہیں گرائونڈ میں جانے کا موقع  تک نہیں دیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ دونوں ٹیمیں صبح سے بدستور ہوٹل میں موجود ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *