| | | | | | | | | | | | | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ ہیٹ ٹرک ریکارڈز،کس کی پہلی،کس کی آخری،پاکستان اور بھارت کہاں

 

ورلڈکپ کہانی سلور جوبلی ایڈیشن عمران عثمانی کی کتاب کا7 واں ایڈیشن ہے،اس میں سے یہاں 18 ویں قسط پیش خدمت ہے۔

عمعان عثمانی

کرکٹ ورلڈکپ ہیٹ ٹرک ریکارڈز،کس کی پہلی،کس کی آخری،پاکستان اور بھارت کہاں۔کسی بھی باؤلر کے لئے ہیٹ ٹرک کرنا ایک بڑا کارنامہ ہوتا ہے اور اگر بات میگا ایونٹ کی ہو تو اہمیت دو چند ہو جاتی ہے۔ مسلسل 3 گیندوں پر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا بلا شبہ بڑا اعزاز ہے۔ جسے کرکٹ کی دنیا میں ہیٹ ٹرک کا نام دیا جاتا ہے، ایک روزہ کرکٹ میں 23 مارچ 2023  تک 50 ہیٹ ٹرک ہو چکی ہیں۔ ورلڈ کپ دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے اس میں اب تک 11 مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دیا جا چکا ہے۔ اتفاق سے گذشتہ 3 ورلڈ کپ میں 2,2مرتبہ ہیٹ ٹرک کا گولڈن کارنامہ سرانجام دیا گیا۔ سری لنکا کے لاستھ ملنگا وہ واحد باؤلر ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ میں 2 مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔ پہلی مرتبہ 2007 اور دوسری مرتبہ جنوری 2011 کے ورلڈ کپ میں انہوں نے ہیٹ ٹرک کیں ،یہی نہیں بلکہ انہوں نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 کھلاڑی بھی آؤٹ کئے ،وہ ایسا کرنے والا دنیا کے واحد باؤلر بھی ہیں۔

ناقابل یقین،حیرت انگیز،انگوٹھا تڑوانے،ہسپتال جانے والے کرکٹر ورلڈکپ کیلئے فٹ،پہلا میچ کھیلیں گے

 

ورلڈ کپ کی تاریخ 1975 سے شروع ہوئی ہے تاہم ہیٹ ٹرک کا کلب 1987 میں پہلی مرتبہ اس وقت کھلا جب بھارت کے چیتن شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف ناگ پور میں ورلڈ کپ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنائی، ۔ سری لنکا نے سب سے زیادہ 3 ہیٹ ٹرکس کیں۔ بھارت کے حصہ میں 2 ہیں۔پاکستان، آسٹریلیا،نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ایک ایک مرتبہ یہ کارنامہ اپنے نام کر سکے ہیں۔ اس طرح یہ کل 11 ہیٹ ٹرک ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم آج تک ورلڈ کپ میں یہ اعزاز حاصل نہ کر سکی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے خلاف کوئی ٹیم ہیٹ ٹرک نہیں کرسکی۔ذیل میں ورلڈ کپ میں اب تک ہونے والی ہیٹ ٹرکس کی۔

کرکٹ ورلڈکپ،دلچسپ واقعات،اتفاقات،مخفی وعیاں راز،3درجن سے زائد تاریخی لطائف

تفصیل درج ہے

چیتن شرما
بھارت
نیوزی لینڈ
31اکتوبر 1987
ناگ پور

ثقلین مشتاق
پاکستان
زمبابوے
11 جون 1999
اوول

چمندا واس
سری لنکا
بنگلہ دیش
14 فروری 2003
پیڑمرزبرگ

بریٹ لی
آسٹریلیا
کینیا
15 مارچ 2003
ڈربن

لاستھ ملنگا
سری لنکا
جنوبی افریقا
28 مارچ 2007
جارج ٹائون

کمار روچ
ویسٹ انڈیز
ہالینڈ
28 فروری 2011
نئی دہلی

لاستھ ملنگا
سری لنکا
کینیا
یکم مارچ 2011
کولمبو

سٹیون فن
انگلینڈ
آسٹریلیا
14 فروری 2015
میلبورن

جے پی ڈومینی
جنوبی افریقا
سری لنکا
18 مارچ 2015
سڈنی

جون 22،سال 2019 ،ورلڈکپ

محمد شامی،بھارت بمقابلہ افغانستان،سائوتھمپٹن

جون 29،سال 2019,ورلڈکپ

ٹرینٹ بولٹ،نیوزی لینڈ بمقابلہ آسٹریلیا،لارڈز ۔لندن

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *