ناقابل یقین،حیرت انگیز،انگوٹھا تڑوانے،ہسپتال جانے والے کرکٹر ورلڈکپ کیلئے فٹ،پہلا میچ کھیلیں گے
ولنگٹن،کرک اگین رپورٹ
ناقابل یقین،حیرت انگیز،انگوٹھا تڑوانے،ہسپتال جانے والے کرکٹر ورلڈکپ کیلئے فٹ،پہلا میچ کھیلیں گے۔کرکٹ کی تازہ ترین مگر ناقابل یقین نیوز کیہ ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کا حیران کن ورلڈکپ سرپرائز،چند روز قبل انگوٹھا تڑوانے والے پیسر ورلڈکپ کیلئے فٹ قرار۔بھارت روانگی کلیئر کردی ہے۔
یہ حیرت انگیز نیوز تھوڑی دیر قبل بریک ہوئی ہے کہ نیوزی لینڈ کے تجربہ کار پیسر ٹم سائوتھی کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کیلئے کلیئر کہا گیا ہے۔اس ماہ کے وسطی حصہ میں وہ انگلینڈ کے خلاف ان ڈے میچ میں ایک کیچ کی کوشش میں اپنے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا تڑوابیٹھے تھے۔انہیں میدان سے انگلینڈکے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی کھلاڑیوں کے اختلافات کا اختتام،سنٹرل کنٹریکٹ نیوز بریک
اس کے بعد انہیں واپس نیوزی لینڈ بھیجا گیا۔دس روز میں ان کا فریکچر ٹھیک ہوگیا ہے۔یوں وہ 5 اکتوبر کو آئی سی سی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف دستیاب ہونگے۔