| | | | | |

شاہد آفریدی اپنے داماد شاہین سے ناخوش،ٹوک دیا،مشورہ ساتھ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

شاہد آفریدی اپنے داماد شاہین سے ناخوش،ٹوک دیا،مشورہ ساتھ۔شاہد آفریدی اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی سے ناخوش۔ٹوک بھی ڈالا۔مشورہ بھی دے دیا۔پی سی بی پر ہلکی تنقید۔ایشیا کپ 2023 کو لے کر بھارت کےلئے کڑوی سنادیں۔

بوم بوم آفریدی نے ایسا ٹوئٹ کیا ہتے وہ بریکنگ نیوز بن گیا اور ایسا اسٹروک کھیلا ہے جو کرکٹ کی تازہ ترین خبریں بن گیا۔انہوں نے اپنے داماد شاہین کی نیوزی لینڈ کے خلاف اب تک کے آخری میچ کی بیٹنگ کی مختصر سی ویڈیو پر لکھا کہ بیٹنگ اچھی ہے لیکن یہ مت بھولیں کہ آپ پاکستان کے لئے بطور بائولر کھیلتے ہو اور ملک کے لئے فوری اور ضروری بری تھروکی ضرورت ہوتی ہے۔

بلیک کیپس کالے بادلوں میں گم،پاکستان کی چوتھی فتح،ون ڈے میں نمبر ون،آئی سی سی کا اعلان

شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ شاہین سے میری پہلی توقع بال سے پرفارم کرنا ہے۔اس لئے کہ پاکستان کی ابتدائی کامیابی کا انحصار ہی اس پر ہے۔میں جانتا ہوں کہ وہ بیٹنگ پر محنت کررہا ہےا ور مزید کیا کرسکتا ہے۔میں افتخار اور شاداب سے طھی ایسی ہی توقعات رکھتا ہوں۔

ایک تقریب سے خطاب میں شاہد آفریدی نے پی سی بی پرتقید کی اور کہا ہےکہ ورلڈکپ کیلئے ببر اعظم کو پہلے ہی سے کپتان بنالینا چاہئے تھا۔

بھارتی رویہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اسے ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آنا چاہئے،ورنہپاکستان بھی اپنی مرضی کا فیصلہ کرلے۔یہ کرکٹ ہے۔مذاق تو نہیں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *