| | | | | |

بلیک کیپس کالے بادلوں میں گم،پاکستان کی چوتھی فتح،ون ڈے میں نمبر ون،آئی سی سی کا اعلان

کراچی،دبئی:کرک اگین رپورٹ

بلیک کیپس کالے بادلوں میں گم،پاکستان کی چوتھی فتح،ون ڈے میں نمبر ون،آئی سی سی کا اعلان۔پاکستان تاریخ میں پہلی بار نمبر ون ہوا ہے۔پاکستان آئی سی سی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں تاریخ میں پہلی بار پہلے نمبر پرآگیا۔آئی سی سی کا اعلان ۔113 ریٹنگ کے ساتھ پاکستان کا پہلا،اسی ریٹنگ کے ساتھ آسٹریلیا کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہوگیا ہے۔انگلینڈ 111 کے ساتھ چوتھے اور نیوزیلینڈ 107 کے ساتھ 5 ویں پوزیشن پر ہے۔

یہ سب اس لئے ہوا ہے کہ پاکستان نے نیشنل بنک ایرینا کراچی میں نیوزی لینڈ کو مسلسل چوتھے ون ڈے میچ میں شکست دے دی ہے۔کیوی ٹیم 334 رنزکے جواب میں 202 رنزپر باہر ہوئی اور 102 رنز سے ہاری۔اننگ کے 43 اوورز اور 4 بالز ہی ہوئی تھیں۔کیوی ٹیم کی جانب سےٹام لیتھم نے 60 اور مارک کمپٹن نے 46 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سےمحمد وسیم نے 3 اور حارث رئوف نے 2 وکٹیں لیں۔اسپنر اسامہ میر نے 43 رنزکے عوض 4 وکٹیں لیں۔

پاکستان کو بلیک کیپس پر  0-4 کی سبقت ہے۔اس فتح سے پاکستان آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔پاکستان نے  6 وکٹ پر 334 رنزبنائے۔بابرا عظم نے کیریئر کی18 ویں سنچری کے ساتھ 107 رنزکئے۔تیز ترین 5 ہزار رنز مکمل کئے۔

چیرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہمیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے انٹرنیشنل میں عالمی نمبر ون بننے پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوںآج پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل جیت کر عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے یہ بہت ہی خوشی کا موقع ہے۔کپتان بابراعظم، پوری ٹیم اور کوچنگ اسٹاف اس اہم موقع پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔مجھے اس ٹیم پر فخر ہے اور اس کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔مجھے یاد ہے کہ میرے پچھلے دور میں پاکستانی ٹیم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آئی تھی اور اب وہ ون ڈے میں بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔مجھے امید ہے کہ ہماری جو ٹریننگ ہورہی ہے وہ ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ میں کام آئے گی۔یہ عالمی رینکنگ تبدیل ہوتی رہتی ہیں لہذا یہ جو خوشی ملی ہے اسے منایا جائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *