| | | | |

کراچی میں ڈرامے،سلمان رن آئوٹ ہوکر محفوظ،ناقابل یقین کیچ پر باہر

کراچی،کرک اگین رپورٹ

کراچی میں ڈرامے،سلمان رن آئوٹ ہوکر محفوظ،ناقابل یقین کیچ پر باہر۔کراچی میں ڈرامے،سلمان رن آئوٹ ہوکر محفوظ،ناقابل یقین کیچ پر باہرپاکستان اور نیوزی لینڈ کے چوتھے ون ڈے میچ میں شائقین کیلئے حیرت کے مقامات ہیں۔متعدد مناظر ایسے تھے جو ناقابل یقین تھے۔جیسے شان مسعود کا سٹمپ آئوٹ۔رضوان کا غیر متوقع رن آئوٹ۔کہانی آگے بھی ہے۔

آغا سلمان جو اتنا اچھا کھیل رہے تھے۔وہ رن آئوٹ کر بھی ناٹ آئوٹ قرار پائے۔میٹ ہنری بائولر تھے۔بابر اعظم نے سیدھا شاٹ کھیلا،میٹ ہنری  نے خود ہی بال پکڑی۔آغا سلمان رن کے لئے آگے نکل چکے تھے۔بابر نے واپس بھیجا لیکن دیر ہوگئی تھی۔بال ہنری کے ہاتھ میں تھی،انہوں نے وکٹ اڑائی بلکہ ہاتھ میں لے لی۔بظاہر یہ رن آئوٹ تھا لیکن جیسے ہی تھرڈ امپائر نے چیک کیا تو واضح ہوا کہ جس ہاتھ میں بال تھی،ہنری نے وہ ہاتھ نہیں لگایا بلکہ دورے ہاتھ سے وکٹ کو چھوا اور وکٹ ہاتھ میں لے لی۔نتیجہ میں وہ ناٹ آئوٹ قرار پائے۔

کہانی اسی اوور میں اختتام کو پہنچی،جب  میٹ ہنری نے اگلی  ہی بال پر اپنی کی گئی بال پر سلمان کا شاندار کیچ پکڑا۔ان کی58 رنزکی اننگ ختم کردی۔

پاکستان نے47 ویں اوور تک 4 وکٹ پر286رنزبنائے تھے ۔بابر اعظم   نے 113 بالز پر سنچری کی،18 ویں ون ڈے سنچری ہے۔۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *